Book Name:Ilm-e-Deen Kay Fazail

سعادت حاصل کرتی ہیں۔اسلامی بہنوں کی عالَمی مجلسِ مشاورت کے تحت اسلامی بہنوں کے8مَدَنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کی کوشش کرتی ہیں۔ (فیضانِ سُنّت، ص۵۸۹،ملتقطاً)

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ’’اِنْفِرادی کوشش‘‘

اےعاشقانِ رسول!امیرِاَہْلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  ہمیں ایک مَدَنی مَقْصَد عطافرمایا ہے کہ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کو شش  کرنی ہے اِنْ شَآءَ اللہ ۔“اپنی  اِصلاح کیلئے مَدَنی انعامات پر عمل اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش  کیلئے مَدَنی قافلوں میں سفر کا معمول بنالیجئے،12مَدَنی کاموں میں بڑھ پڑھ کر شامل ہوجائیے کہ12مَدَنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” انفرادی کوشش“بھی ہے۔مسلمانوں کو  نیک،نمازی اورسُنّتوں کا عادی بنانے اور انہیں گناہوں سے بچانے کیلئے ان پر انفرادی کوشش  شروع کردیجئے۔مَدَنی قافلوں کے علاوہ بھی جب کسی اسلامی بھائی سے ملاقات ہوتو شفقت ومَحَبَّت بھرے انداز میں انفرادی کوشش  کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ اس کی ڈھیروں برکتیں ظاہر ہوں گی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ انفرادی کوشش کی ترغیبیں تو 72مَدَنی انعامات نامی رسالے میں بھی موجودہیں،چنانچہ مَدَنی انعام نمبر22ہے:کیا آج آپ نے کم از کم دو اسلامی بھائیوں کو اِنفرادی کوشش کے ذریعے مَدَنی قافلے و مَدَنی انعامات کی ترغیب دِلائی؟مَدَنی انعام نمبر52ہے :کیا آپ نے اِس ہفتے اجتماع کے فوراً بعد خود آگے بڑھ کر انفرادی کوشش کرتے ہوئے نئے نئے اسلامی بھائیوں سے مُلاقات کا شرف حاصل کر کےان کا نام،پتا اور فون نمبر حاصل کیا ؟(کم از کم چار سے مُلاقات اور کم از کم ایک کا پتا وغیرہ ضرور لیجئے پھر اِن سے رابطہ بھی رکھئے)