Book Name:Ilm-e-Deen Kay Fazail

بنتے ہیں بلکہ بعض خوش نصیب تو 12 ماہ کے  مَدَنی قافلے میں سفرکی سعادت بھی پاتے ہیں۔

اَمِیرِ اہلسنّت حضرت علّامہ مَولانا محمد الیاس عطّار قادِری  رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ92مَدَنی انعامات پرعمل کرتے ہوئے روزانہ مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر  مَدَنی ماہ کے اختتام پر اپنے دَرَجے کے ذِمَّہ دار کو جمع کرواتے ہیں۔

امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طلبۂ  عِلْمِ دین سے مَحَبَّت

امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  جامعۃ المدینہ کے طلبہ کی اس عملی کیفیت سے خوش ہوکر اپنے تاثرات بیان فرماتے ہیں:”میں دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ ومدارس المدینہ کے طلبہ سے بہت مَحَبَّت کرتا ہوں اور ان کے صدقے سے اپنے لئے دعائے مغفرت کِیا کرتا ہوں ۔“

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام پانچوں نمازوں کے علاوہ دیگر نوافل مثلاً صلوٰۃ التّوبہ، تَہَجُّد،اِشراق اور چاشت کے نوافل کا بھی اہتمام کرتے ہیں،مَدَنی قافلوں میں سفرکی سعادت حاصل کرتے ہیں، جامعۃ المدینہ کے اَطراف میں12مَدَنی کاموں کوعام کرنے کے لیے ذِمّہ داریاں سنبھالتے  ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام اِمامت و خطابت کے فرائض بھی سرانجام دےرہے ہیں،جن کی بدولت کثیرمسجدیں آباد ہیں۔کئی اساتذہ وطلبہ”جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ آن لائن“کے ذریعے دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو تعلیمِ قرآن اورعِلْمِ دِین کی روشنی سے مُنَوَّرکرنے کی کوشش میں مصروف ہیں،کئی اساتذہ وطلبہ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں دِینی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

اِسی طرح جامعۃ المدینہ(للبنات)کی مُدرِّسات و طالبات(یعنی پڑھانے والی مَدَنِیَّہ اسلامی بہنیں اورطالبات)بھی دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات میں ہونے والے مَدَنی کاموں میں حصّہ لینے کی