Book Name:Shuhada-e-Ohud ki Qurbaniyan

اسلام کس چیز کا نام ہے؟

ایسوں کی خدمت میں عرض ہے کہ اسلام قربانی کا نام ہے،اسلام استقامت کا نام ہے،اسلام معاشرے کی تکلیفیں برداشت کرنے کا نام ہے، اسلام آزمائشوں پر ڈٹے رہنے کا نام ہے،اسلام کی خاطرتکلیفیں برداشت کرنا،مخالفتیں سہنا اور قربانیاں پیش کرنا انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام،صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا معمول رہا ہے، اگر اسلامی اَحکام پر عمل مثلاً نماز پڑھنے ،شرعی پردہ کرنے اور سُنّتیں اپنانے کے راستے میں پریشانیاں وآزمائشیں آڑے آئیں،لاکھ مخالفتوں کا بازار گرم ہوجائے،جی بھرکرمذاق اُڑایا جائے،طرح طرح  سے دل دکھایا جائے،ڈرایا جائے، دھمکیاں دی جائیں،حتّٰی کہ مارا پیٹاجائے تو ایسے مواقع پردل برداشتہ ہوکر مَعَاذَ اللہ فرائض  و واجبات، سُنّتوں،مدنی ماحول اور مدنی کاموں سے منہ موڑکر دوبارہ وہی گناہوں بھری بدبودار زندگی کی دلدل میں غرق ہونا ہرگز عقلمندی نہیں بلکہ سراسر  تباہی  وبربادی اور آزمائشوں پر صبرنہ  کرنےکے سبب عظیم الشان ثواب سے محرومی کا باعث ہے۔ہمیں چاہئےکہ آزمائشوں،پریشانیوں،آفتوں،غموں پرصبرکرکےصحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مصیبتوں اور پریشانیوں کو یاد کریں اور صبرکے نتیجے میں ملنے والی خوشخبریوں کو پیشِ نظر رکھیں۔صبر کرنے والوں کےمتعلق پارہ 4 سورۂ اٰل عمران کیآیت نمبر146میں ارشاد ہوتاہے:

وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْنَ(۱۴۶) (پ۴،اٰل عمران: ۱۴۶)                                                      تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اورصبروالےاللہکومحبوب ہیں۔

       اسی طرح  پارہ  10سورۃ الانفال کی آیت نمبر 46میں ارشاد ہوتا ہے: