Book Name:Shuhada-e-Ohud ki Qurbaniyan

عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔

علم سیکھنے کےمدنی پھول

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے!بیان کو  اختتام کی طرف لاتے ہوئے عِلْم سیکھنے کے بارے میں چند مَدَنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔پہلے 2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے: (1)فرمایا:جو علم کی تلاش کرنے کے لیے کسی راستہ پر چلے اللہ پاک اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے۔([1])(2)فرمایا: جو علم کی طلب میں گھر سے  نکلے فرشتے اُس کے اِس عمل سے خوش ہوکر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔([2])٭علم حاصل کرنا بھی بہترین نیکی کا کام  ہے۔علم حاصل کرنے کے لیے سُوال کرنا یقیناً باعثِ فضیلت ہےلیکن سُوال کرنے کے آداب کا لحاظ کرنا بھی ضروری ہے۔(فیضان داتا علی ہجویری،ص۱۳)٭علم خزانہ ہے اور سُوال کرنا اس کی چابی ہے۔(فردوس الاخبار،۲ /۸۰، حدیث:۴۰۱۱) ٭علم سیکھنے کے لئے سوال پوچھنے سے شرمانا نہیں چاہئے۔(اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات، ص۸) ٭ایسے سوالات کرنے سے بھی بچا جائے جس کا دنیاوی یا اُخروی فائدہ نہ ہو۔(اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات ،ص۹) ٭ علم میں زیادتی تلاش سے اور واقفیت سوال سے ہوتی ہے توجس کا تمہیں علم نہیں اس کے بارے میں جانو اور جو کچھ جانتے ہواس پر عمل کرو۔(جامع بیان العلم وفضلہ، ۱/۱۲۲، حدیث: ۴۰۲)٭تحصیلِ علم کیلئے بہترین وقت ابتدائی جوانی ، وقتِ سحر اورمغرب وعشاء کے درمیان کا وقت ہے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃ المدینہ کی دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ16


 

 



[1] مسلم،کتاب الذکر والدعاء،باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن وعلی الذکر،ص۱۱۱۰،حدیث:۶۸۵۳

[2]طبرانی کبیر ،۸/۵۵،حدیث:۷۳۵۰