Book Name:Shuhada-e-Ohud ki Qurbaniyan

پاک  و صاف ہونا چاہیے۔

اللہ پاک کی رضا والے کام

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اللہ کریم کےنیک بندوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہمیں بھی دِین کی خاطر اپنا مال خرچ کرنے،دین کی خاطر وقت دینے اور اللہ کریم کو راضی کرنے والے کام کرنے چاہئیں۔عموماًآج لوگوں میں دنیا اور مال دنیا کو حاصل کرنے کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کا جذبہ تو نظر آتا ہے مگر آہ ! دین کی خاطر  مال و وقت کی قربانی دینے کا جذبہ اب ختم ہوتا جارہا ہے۔اکثر ہمارا مال اور وقت دونوں ہی فضولیات میں برباد ہورہے ہیں۔ہم شناختی کارڈ بنوانے کی خاطر گھنٹوں لائنوں میں لگنے کو تو تیار ہیں مگر  نماز پڑھنے کے لئے اپنے کام کاج کی قربانی دینا ہمیں گوارا نہیں ہوتا حالانکہ نماز پڑھنا اللہ کریم  کی رضا کا سبب ہے، ہم عشقِ رسول کا دعویٰ تو کرتی ہیں لیکن آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سنتوں پر عمل نہیں کرتیں ، ہم اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھنے اور اپنے گھر کی چمک دمک برقرار رکھنے کی خاطر ڈھیر سارا پیسہ خرچ کروادیتی ہیں مگرراہِ خدا میں اپنی حیثیت کے مطابق چندہ نہیں دیتیں حالانکہ نیک کام میں خرچ کرنا اللہ کریم کی رضا کا سبب ہے، اپنے بچوں کو ڈاکٹر،سرجن،انجینئر،سائنس دان،لیکچرار،پائلٹ،پروفیسراورکمپیوٹر پروگرامر بنانے کے لئے تو ہر کوئی کوشاں ہے مگر دین کی خاطر قربانی دے کر انہیں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مدارس اور جامعات میں تعلیم دلوانے کا ذہن بہت کم ہے ،حالانکہ اپنے بالغ لڑکوں کو نیک اور عالمِ دین بنانے کے لئے جامعۃ المدینہ میں داخل کروانا اللہ کریم کی رضا کا سبب ہے۔لہٰذا اپنے بالغ بھائیوں اور لڑکوں کو جامعۃ المدینہ للبنین جبکہ بالغہ بہنوں اور لڑکیوں کو جامعۃ المدینہ للبنات میں داخل کروائیے اور علمِ دین کی روشنی پھیلانے میں