Book Name:Jahannam Ki Sazaaen

فِرشتوں کے سردار حضرت سَیِّدُنا جِبرِیل عَلَیْہِ السَّلَام  اور فِرِشتے نازِل ہو کر عِبادت کرنے والوں سے مُصافَحہ (Handshake)کرتے ہیں۔ شبِ قدر(ہرجگہ بولڈ کردیجئے)  کا ہر ہر لَمحہ صُبحِ صادِق تک امن وسلامتی والا ہے۔شبِ قدر بھلائیوں والی رات ہے، شبِ قدر رحمتوں والی رات ہے، شبِ قدر دُعاؤں کی قبولیت کی رات ہے۔ شبِ قدر اللہ پاک کی رحمتیں پانے والی رات ہے۔  اگرہم  شَبِِ قَدْر میں عِبادت کرلیں تو اللہ پاک کی رحمت سے ایک ہزار ماہ سے بھی زیادہ کی عِبادت کا ثواب ملے گا۔ جبکہ حدیثِ پاک میں پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:جس نے شب ِقدر میں ایمان اورنِیّتِ ثَواب کے ساتھ قیام کیا ،اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔( بخاری ،کتاب فضل لیلۃ القدر، باب فضل لیلۃ القدر، ۱/۶۶۰، حدیث:  ۲۰۱۴  )

معلوم ہوا کہ آج رات وہ عظیم رات ہے(ہرجگہ بولڈ کردیجئے) کہ جس میں بڑے بڑے گناہگار بخش دیئے جاتے ہیں، آج کی رات وہ عظیم رات ہےکہ جس میں بڑے بڑے عصیاں شعار رحمتِ ربِّ غفّار کے حق دار قرار پاتے ہیں، آج رات وہ عظیم رات ہےکہ جس میں بڑے بڑے عاصی و بدکار جہنم سے آزادی کے پروانے پاتے ہیں، ہمیں بھی چاہیے کہ آج کی رات عبادت و ریاضت میں گزاریں، آج کی رات ربّ سےاُس کی رحمت کا سوال کریں، آج کی رات جہنم سے آزادی مانگنے کی رات ہے۔

ویسے بھی رمضان کا آخری عشرہ جہنم سے آزادی کا عشرہ ہے، اسی مناسبت سے آج ہم جہنم کے عذابات اور اس کی سزاؤں سے مُتَعلِّق سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔اللہ پاک اپنی رحمت سے ہمیں جہنّم سے آزاد فرمائے۔اٰمین

سب سے پہلے ہم جہنم کا تعارف سُنیں گے، اس کےبعد بزرگوں کے خوفِ آخرت اور خوفِ جہنم کے کچھ واقعات سنیں گے۔ جبکہ آخر میں مختلف گناہوں پر جہنم میں ہونے والے عذابات کے بارے