Book Name:Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

بولوں نہ فضول اور رہیں نیچی نگاہیں                                    آنکھوں کا زباں کا دے خدا قُفلِ مدینہ

دوزخ کی کہاں تاب ہے کمزور بدن میں                                   ہر عضو کا عطاؔر لگا قُفلِ مدینہ

(وسائل بخشش  مرمم،ص ۹۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ حدیثِ پاک سے ہمارے سامنے کئی خوشبودار مَدَنی پھول سامنے آئے،(1)صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان جنّت کو حاصل کرنے کے انتہائی حریص تھے اور وقتاً فوقتاً نبیِ رحمت،مالکِ جنّت،شفیعِ اُمّتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے جنّت میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں سُوالات بھی کیا کرتے تھے۔لہٰذاہمیں چاہئے کہ جب بھی اللہ والوں کی بارگاہ میں حاضری کا شرف ملےتو ادب کے ساتھ ان سے جنّت میں لے جانے والے اور دوزخ سے بچانے والے اعمال کے بارے میں سُوالات کرنے کی کوشش کیا کریں،تاکہ ہمیں شریعت کے مطابق  زندگی گزارنے کا سلیقہ آجائے اور یوں ربِّ کریم ہم گناہ گاروں سے راضی  ہوکر ہمیں بھی جنّت میں داخل ہونے والے خوش نصیبوں میں شامل فرمالے ۔

میں رحمت ، مغفرت ،دوزخ سے آزادی کاسائل ہوں           مہِ رمضان کے صدقے میں فرمادے کرم مولیٰ

(وسائل ِبخشش مرمم،ص۹۸)

(2)بیان کردہ حدیثِ پاک سے دوسرا مدنی پھول یہ ملا کہ نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے منع کرنامخلوق میں سب سے بڑے مُبَلِّغ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بہت ہی پیاری سُنّت ہے اور ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس عظیم فریضے کو بڑی خوب صُورتی سے سرانجام دیا ہے،چنانچہ جب صحابیٔ رسول حضرتِ سَیِّدُنامُعاذ بن جبلرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے جنّت