Book Name:Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

تصانیفِ امیرِ اہلسنت

فیضانِ سنت“جلد اَوّل اور دُوُّم،”کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب“،”پردے کے بارے میں سُوال جواب“،”نماز کے احکام“اور”اسلامی بہنوں کی نماز“امیرِاہلسنت،بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مشہور و معروف تصانیف ہیں۔

معمولاتِ عطاؔر

٭امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زندگی وقت کی پابندی اور مستقل مزاجی میں مشہور ہے، آپ نمازوں کے پابند،سُنّتوں اور آداب کا ہر وقت لحاظ رکھتے ہیں۔٭ عموماً سادہ اور سفید لباس بغیر استری کے استعمال کرنا پسندفرماتے ہیں جبکہ سر پر چھوٹے سائز کا سادہ عمامہ باندھتے ہیں۔٭آپ لوگوں کی اصلاح کرنے کے معاملے میں بے حد کوشش کرتےنظر آتے ہیں۔٭ کسی کے خلاف ِ شرع یا خلافِ سنّت کام کو دیکھ کر خاموش نہیں رہتے بلکہ فوراً اچھے انداز میں پیار و محبت سے بڑی حکمتِ عملی کے ساتھ سامنے والے کی اِصْلاح فرما دیتے ہیں۔٭اس نازک دور میں علمِ دین سے بے رغبتی اور ہر خاص و عام کارُجحان صرف دُنیاوی تعلیم کی طرف ہونے کی وجہ سے اوردِینی مسائل سےلا علم ہونےکے سبب ہر طرف جہالت پھیلتی جارہی ہے،ایسے نازک حالات میں آپ دن رات دین کی خدمات میں مصروفِ عمل رہے،یہاں تک کہ آپ نے1401 ؁ھ بمطابق 1981؁ء میں عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کا قیام فرمایا، جس کا مدنی پیغام دنیا بھر میں پہنچ چکا ہے اور دعوتِ اسلامی 107 سے زیادہ شعبہ جات میں دِین کی خدمت سرانجام دے رہی ہے ،کروڑوں لوگ اس سے مستفیض ہورہے ہیں۔ ٭آپ  کی ذاتِ مبارکہ سے  وابستہ لوگوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب آچکا اور