Book Name:Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

کرتے ہیں۔ہم بھی ان مَدَنی مذاکروں میں پابندی کے ساتھ شرکت کو اپنا معمول بنالیں، دیگر فضائل و برکات حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ خاموشی کے فضائل بھی پتہ چلیں گے،خاموش رہنے کی عادت کیسے بنائی جاسکتی ہے،یہ بھی سیکھنے کاموقع ملے گا۔اِنْ شَاۤءَ اللہ

(8)خاموش رہنے کی عادت بنانے کے لئے موبائل کا کم سے کم استعمال کیا جائے۔(9)خاموش رہنے کی عادت بنانے کے لئے صرف اورصرف مَدَنی چینل ہی دیکھئے۔

اِصلاحِ اعمال کورس اور12مَدَنی کام کورس کرنے کی بَرَکت سے بھی فضول باتوں سے بچنے اورخاموشی کی عادت اپنانے کا مَدَنی ذہن بنے گا۔

اللہ کریم ہمیں دن کا اکثر حصہ خاموش رہنے کی توفیق نصیب فرمائے،فضول اوربیکارباتوں سے ہماری حفاظت فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

فضول اور بیکار باتوں کے بدلے                              کروں کاش! ہر دم مدینے کی باتیں

(وسائل بخشش مرمم،۲۷۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس خصوصی اسلامی بھائی

اےعاشقانِ رسول!اَلْحَمْدُلِلّٰہشیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے فیضان سے عُمُومی اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ خصوصی یعنی گونگے(Dumb)،بہرے(Deaf)اور نابینا (Blind) اسلامی بھائی بھی فیضیاب ہو رہے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جن کوعُمُوماًمعاشرے میں کوئی اہمیت نہیں دیتا۔اَلْحَمْد ُلِلّٰہ! امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مدنی تربیت اور مجلس خُصُوصی اسلامی بھائی کی