Book Name:Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

فضول بولنا  عیب کھولنے کی طرف لے جاتا ہے۔فضول بولنا دِلوں میں نفرت کا بیج بوتا ہے۔فضول بولنا وقت ضائع کرواتا ہے۔فضول بولنا عزّت و وقار ختم کروادیتا ہے۔فضول بولنا کرنے والے کاموں سے دُور کرکے نہ کرنے والے کاموں میں لگادیتا ہے۔فضول بولنا مخلص دوستوں سے محروم کروادیتا ہے۔ فضول بولناتنہا(Alone) کروادیتا ہے۔فضول بولنا رشتوں میں دَراڑیں ڈلوادیتا ہے۔فضول بولنا مدنی ماحول کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے،فضول بولنا بات کو بے اثر کردیتا ہے۔فضول بولنا مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول کو مدنی ماحول سے بَدظَن کرنے کا سبب بنتا ہے،الغرضفضول بولنا اپنے اندر بے شمار نُحُوستیں رکھتا ہے اور مُعاشرے میں بے انتہا خرابیوں کو جنم دیتا ہے ،لہٰذا  عافیت اسی میں ہے کہ ہم فضول بولنے کی بجائے خاموشی اختیار کریں،کیونکہ خاموشی اختیار کرنے کے بہت سے فائدے ہیں،مَثَلاً

خاموشی کے فوائد و برکات

خاموشی اختیار کرنا رِضائے الٰہی پانے کا بہترین ذریعہ ہے۔خاموشی اختیار کرنا بہترین عبادت ہے۔ خاموشی اختیار کرنا سلامتی کی دلیلہے۔خاموشی اختیار کرنا باعثِ نجات ہے۔خاموشی اختیار کرناایمان کی حقیقت کو پانے کا زبردست نُسخہ ہے۔خاموشی اختیار کرنا شیطان کو ناراض کرتا ہے۔خاموشی اختیار کرنا قیمتی لمحات کو محفوظ(Secure) رکھنے کا ذریعہ ہے۔خاموشی اختیار کرنا فتنوں کا دروازہ بند کرتا ہے۔ خاموشی اختیار کرنا دنیا و آخرت کی رُسوائی سے بچنے کا ذریعہ ہے۔خاموشی اختیار کرنا جنّت میں داخلے کا سبب ہے۔خاموشی اختیار کرنا بِگڑے کاموں کو بنادیتا ہے۔خاموشی اختیار کرنا عزّت بڑھانے کا سبب ہے۔خاموشی اختیار کرنا گھر کے اندراور گھر کے باہرمَدَنی ماحول بنانے کے لئے بہت مفید اور ضروری