Book Name:Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

کرکے اس کا غور سے مطالعہ کرکے دیکھ لیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس مختصر سے رسالے کے ذریعے آپ نے مسلمانوں کوفُضُول گفتگو سے بچنے کی ترغیب پربھی مُشْتَمِل سُوالات مَدَنی انعامات کی صورت میں عطا فرمائے ہیں،چنانچہ

مَدَنی انعامات نمبر29:آج آپ نے کسی سے ایسے فُضول سُوالات تو نہیں کئے، جن کے ذریعے مسلمان عموماً جھوٹ کے گُناہ میں مُبْتَلا ہوجاتے ہیں؟ (مَثَلاً بِلاضرورت پوچھنا کہ آپ کو ہمارا کھانا پسند آیا؟وغیرہ)

مَدَنی اِنعام نمبر49:کیا آج آپ نے ضروری گُفتگو بھی کم سے کم الفاظ میں نمٹانے کی کوشش فرمائی؟نیز فُضُول بات مُنہ سے نکل جانے کی صورت میں فوراً نادم ہوکر دُرُود شریف پڑھ لیا؟

آئیے!ہم بھی نیت کرتے ہیں کہ نیک بننے اور خاموشی کی عادت اپنانے کی نِیَّت سے آج ہی مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے”72مدنی انعامات“کا رسالہ حاصل کریں گے۔آج سےروزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا رِسالہ پُر کریں گے۔دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں گے،ہر مَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنا اور دیگر اسلامی بھائیوں کا رسالہ بھی متعلقہ ذمہ دار کو جمع کروائیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ

آئیے!ترغیب کے لئے مدنی انعامات پر عمل کرنے والے ایک عاشقِ رسول کی ایمان تازہ کرنے والی ایک مدنی بہار سنتے ہیں،چنانچہ

وقتِ نزع پیرومُرشد کی زیارت نصیب ہوگئی

 بلوچستان کے شہر”سُوئی“کے مقیم اسلامی بھائی کے بڑے بھائی(عمر تقریباً 35 سال)2003؁ سے بیمار رہنے لگے،ڈاکٹرز نے” بلڈکینسر“کا مرض ظاہر کیا۔ان کے بھائی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اور امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے مُرید تھے،انہی