Book Name:Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

کی جائے تو اس کا کوئی صحیح مقصدبھی ہونا چاہیے اور ہمیشہ مخاطب کے ظَرف اور اس کی نفسیات کے مطابق بات کی جائے۔٭بَدزَبانی اور بے حیائی کی با تو ں سے ہر وقت پرہیز کیجئے ، گالی گلوچ سے اجتناب کر تے رہئے اور یاد رکھئے کہ کسی مسلمان کو بِلا اجازتِ شَرعی گالی دینا حرام ِقَطعی ہے۔([1]) اور بے حیائی کی بات کرنے والے پر جنّت حرام ہے۔حُضُور تا جدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا: اس شخص پر جنّت حرام ہے جو فُحش گوئی (بے حیائی کی بات ) سے کام لیتا ہے۔([2])

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃ المدینہ کی دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16 (312صفحات)نیز 120 صفحات پر مُشْتَمِل کتاب”سُنّتیں اور آدابھدِيَّةً طَلَب کیجئےاوراس کامطالَعَہ فرمائیے۔سُنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

آئندہ ہفتہ وار اجتماع کی جھلکیاں

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَ اللہآئندہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع  کا موضوع ہے” شہدائے اُحد کی قُربانیاں“۔جس میں ہم شہدائے اُحد  کی دِین کی خاطر پیش کی گئیں  قربانیوں کے بارے میں سُنیں گے۔لہٰذا آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نِیَّت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ انفرادی کوشش کر کے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ساتھ لانے کی نِیَّت کیجئے اور ہاتھ اُٹھا کرزور سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ


 

 



[1]فتاویٰ رضویہ ، ۲۱/۱۲۷ مفہومًا

[2] موسوعۃ ابن ابی دنیا، کتاب الصمت،باب ذم الفحش والبذاء، ۷/۲۰۴ حدیث: ۳۲۵