Book Name:Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

ہے”خاموش رہنے کی عادت کیسے بنائیں“۔زبان کی آفات،فضول بولنے کے نقصانات، خاموشی اختیار کرنے کے فائدے و برکات،بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے واقعات اورآخر میں خاموش (Silent)رہنے کی عادت بنانے کے تعلق سے چند مدنی پھولوں کے بارے میں سُنیں گے۔لہٰذا دِلجمعی اوراچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اوّل تاآخر بیان سُننے کی سعادت حاصل کیجئے،دنیا و آخرت بہتر بنانے کے کئی مَدَنی پھول حاصل ہوں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

زبان کی آفت

       دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاباللہ والوں کی باتیں“جلد4صفحہ نمبر469 پر لکھا ہے:حضرتِ سَیِّدُنامُعاذبن جبل رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں: میں غزوۂ تبوک میں کرم  فرمانے والے رسولصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےساتھ گیا، میں نے پیارے پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تنہائی میں دیکھا تو اس موقَع کو غنیمت جانا اور اپنی اُونٹنی کو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جانب دوڑا دیا حتّٰی کہ کریم آقا،مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ ساتھ چلنے لگا، میں نے عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!مجھے ایسا عمل سکھائیے، جو مجھے جنّت میں داخل کر دے۔“ارشاد فرمایا:”تم نے بہت بڑی بات پوچھی ہے، یقیناً یہ اُسی کے لئے آسان ہے، جس پر اللہ پاک اُسے آسان فرما دے۔“

       پھر ارشاد فرمایا:”اللہ پاک کی بندگی میں کسی کو شریک نہ کرو،فرض نماز پڑھو،فرض کی گئی زکوٰۃ ادا کرو اور رَمَضان کے روزے رکھو۔اس کے بعد ہم آگے بڑھے، تو پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:اگر تم چاہو تو میں تمہیں بھلائی کے دروازوں کے بارے میں