Book Name:Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم خاموشی کے فضائل اور فُضُول باتوں سے بچنے کے بارے میں سُن رہے ہیں،آئیے!خاموش رہنےکی عادت اپنانے کے لئے چند مَدَنی پھول سُنتے ہیں اور عمل کی کوشش بھی کرتے ہیں،چنانچہ

(1)خاموش رہنے کی عادت بنانے کے لئے لکھ کر گُفتگُو کرنے کی عادت بنائیے۔البتہ جہاں فتنے کا خطرہ ہو،وہاں ضرورتاًکلام کرنے میں حرج نہیں۔(2)خاموش رہنے کی عادت بنانے کے لئے خاموشی کے فضائل اورفضول باتوں کی تباہ کاریوں کو پیشِ نظر رکھئے۔(3)خاموش رہنے کی عادت بنانے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب”ایک چُپ سو سُکھ(خاموشی کے فضائل)اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ”خاموش شہزادہ“کا مطالعہ فرمائیے۔

احیاء العلوم جلد3صفحہ نمبر341 تا500سے زبان کی 20 آفات کا مطالعہ کیجئے۔

(4)خاموش رہنے کی عادت بنانے کے لئے بُری صحبت سے بچئے اورعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول کی صحبت اختیار کیجئے۔

ایسے اسلامی  بھائیوں کی صُحبت اِختیار کی جائے جو خاموشی اِختیارکرنے والے ہیں،جو مَدَنی انعامات کے عاملین ہیں۔

(5)خاموش رہنے کی عادت بنانے کے لئے زیادہ تر وقت(Time) گھر یا مسجد میں گزاریئے۔ (6)خاموش رہنے کی عادت بنانے کے لئے ہر ماہ 3 دن کے مَدَنی قافلے میں  سفر کو اپنا معمول بنالیجئے۔ (7)خاموش رہنے کی عادت بنانے کے لئے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کو اپنا معمول بنالیجئے۔ماہِ رَمَضان میں تواَلْحَمْدُلِلّٰہ روزانہ 2 مَدَنی مذاکروں کی مَدَنی بہاریں ہیں، دُنیا بھر میں موجود لاکھوں عاشقانِ رسول روزانہ ان مَدَنی مذاکروں کی بَرَکت سے عِلْمِ دِین حاصل