Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

ہیں۔ لہٰذا! اپنے اپنے شہر میں موجودہ قیمتوں کے مطابق حساب لگانا ہو گا۔ ایک شہر میں رہنے وا لیاں دوسرے شہر کی قیمتوں کے مطابق حساب نہ لگائیں۔ جن خوش نصیبوں کو اللہ پاک  نے زیادہ مال و دولت سے نوازا ہے اُنہیں چاہیئے کہ وہ اپنے مَعیارِ زندگی کے مطابق فطرہ ادا کریں اور بارگاہِ اِلٰہی سے زیادہ ثواب پائیں ۔ اِنْ شَآءاللہ

پیاری پیاری اسلامی بہنو!نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کے سبب دنیا کا نظام درست رہتا ہے اور ترک کی وجہ سے فساد برپا ہوجاتا ہے ۔ لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک نیکی پر کار بند رہیں گے اور اس کی دعوت دیتے رہیں گے اور برائی سے رکے رہیں گے اور اس سے منع کرتے رہیں گے۔ (  نیکی کی دعوت کے فضائل ص 16) اَلْحَمْدُللہ! ہر ۔ ۔ ۔ کو ۔ ۔ ۔ مقام سے ۔ ۔ ۔ بجے اسلامی بہنیں مدنی دورے کے لیے روانہ ہوتی ہیں ۔ آپ بھی نیت فرمالیں کہ مدنی دورہ میں ضرور شرکت کریں  گی ۔  اِنْ شَآءَ اللہ

تمام اسلامی بہنیں نیت فرمالیں کہ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کیا کریں  گی کہ اگر ہم پابندی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کریں گی تو اچھی اچھی باتیں سیکھتی رہیں گی ۔  اِنْ شَآءَ اللہ

اَلْحَمْدُللہ عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کم وبیش 107شعبہ جات میں دینِ  متین کی خدمت  میں ملک و بیرونِ ملک  سرگرمِ عمل  ہے  حالانکہ حالات  ایسے  ہیں کہ آج گناہوں   کے پھیلانے پر  بہت زیادہ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے ، آئیے ہم گناہوں کو روکنے  اور دین  کے پھیلانے کے لیے  اپنا سرمایہ  خرچ کرنے کا عزم کریں۔

تمام اسلامی بہنیں یہ پمفلٹ “ ماہِ رمضان میں گناہ کرنے والے کی قبر کا بھیانک منظر “ مکتبۃ  المدینہ