Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

پاک پسندیدہ چیزوں کی طرف بلاتا ہے۔ قرآنِ پاک دنیا وآخرت کے خطرات سے بچاتا ہے۔ قرآنِ پاک نیک اعمال کو کرنے کی نصیحت کرتا ہے۔ قرآنِ پاک برے اعمال سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔ قرآنِ پاک اچھے عمل کے فوائد بتاتا ہے ۔ قرآنِ پاک برے اعمال کے انجام سے ڈراتا ہے۔ قرآنِ پاک برے اخلاق سے دور کرتا ہے۔ قرآنِ پاک غلط عقائد سے محفوظ کرتا ہے۔ قرآنِ پاک جہالتوں سے پاک کرتا ہے۔ قرآنِ پاک دل کی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ اَلْغَرَض!قرآنِ پاک گمراہی سے بچاتا ہے اور قرآنِ پاک راہِ حق دکھاتا ہے۔ اللہ کرے ہم تلاوتِ قرآن کرنے والی  اور قرآنی تعلیمات  پر عمل کرنے والی  بن جائیں۔

احادیثِ کریمہ اور قرآنِ پاک

       آیئے! اب احادیثِ طیبہ کی روشنی میں قرآنِ کریم  کی اہمیت و عظمت اور فضائل سننے کی سعادت حاصل کر تی  ہیں ، چنانچہ

(1) ارشادفرمایا : اَصْدَقُ الْحَدِیثِ کِتَابُ اللّٰہ یعنی سب سے سچّی بات کتابُ اللہ ہے۔

(شعب الایمان۴ / ۲۰۰ ، حدیث۴۷۸۶ملتقطاً)

       (2) ارشادفرمایا : خَیْرُ الْحَدِیثِ کِتَابُ اللّٰہ یعنی بہترین بات کِتَابُ اللّٰہ  ہے۔

 (مسلم ، کتاب الجمعۃ ، باب تخفیف الصلاۃ والخطبۃ ص۳۳۵ ،  حدیث ۲۰۰۷ ملتقطا)

       (3)ارشاد فرمایا : الله کی کتاب الله کی رسی ہے ، جس نے اس کی اتباع کی وہ ہدایت پر رہا جس نے اسے چھوڑ دیا وہ گمراہی پرہوا ۔            (مسلم ،  کتاب فضائل الصحابہ ، باب من فضائل علی ۔ ۔ ۔ الخ ،  ص۱۰۰۸ ،  حدیث ۶۲۲۸)

       (4)ارشادفرمایا : میں تم میں دو عظیم چیزیں چھوڑتا ہوں ، جن میں سے پہلی تو الله کی کتاب ہے جس