Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

میں ہدایت اور نور ہے ، تم الله کی کتاب لو اسے مضبوط پکڑو ، (دوسری چیز) میرے اہل بیت۔ میں تم کو اپنے اہل بیت کے متعلق اللہ  سے ڈراتا ہوں۔ میں تم کو اپنے اہل بیت کے متعلق الله سے ڈراتا ہوں۔

 (مسلم ،  کتاب فضائل الصحابہ ، باب من فضائل علی ۔ ۔ ۔ الخ ،  ص۱۰۰۸ ،  حدیث ۶۲۲۵)

      بیان کردہ آخری حدیثِ پاک میں قرآنِ پاک سے متعلق حکیم الامت حضرت مُفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس کا خلاصہ مدنی پھولوں کی صورت میں یوں ہے : ٭قرآنِ پاک  میں عقائد و اعمال کی رہنمائی ہے۔ ٭قرآنِ پاک دنیا میں دل کا نور ہے۔ ٭ قرآنِ پاک قیامت میں پل صراط کا نور ہے۔ ٭قرآنِ پاک کو ایسی مضبوطی سے تھامو کہ زندگی اس کے سایہ میں گزرے موت اس کے سایہ میں آئے۔ ٭سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : اللہ  کی کتاب تو واضح رہے کہ اللہ کی کتاب میں سنتِ رَسُولُاللہ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی داخل ہے۔ کیونکہ وہی کتابُ اللہ  کی شرح ہے اور کتابُ اللہ  پر عمل کرانے والی ہے۔ ٭سنت کے بغیر کتابُ اللہ  پر عمل ناممکن ہے۔ ٭اہل بیت سے مراد حضور عَلَیْہِ السَّلَامکی اولاد ، ازواج اور مولیٰ علی عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان وغیرہ ہیں۔ ٭ان کی نافرمانی اور بے ادبی ہر گز نہ کرناورنہ دین کھو بیٹھو گے۔        (مرآۃ المناجیح ، ۸ / ۴۵۷۔ ۴۵۸ملخصاً)    

      پیاری پیاری اسلامی  بہنو!معلوم ہوا کہ اہلِ بیتِ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور قرآنِ پاک سے تعلق مضبوط رہے تو دنیا بھی بہتر ہو جائے گی اور آخرت میں بھی کامیابیاں نصیب ہو جائیں گی۔ اس لیے ہمیں خود اہلِ بیتِ کرام سے بھی محبت رکھنی چاہیے اور قرآنِ پاک سے بھی تعلق مضبوط (firm)رکھنا چاہیے۔ اسی طرح اپنی اولاد میں بھی محبتِ قرآن پیدا کرنی چاہیے اور انہیں بھی محبتِ اہل ِ بیت سکھانی چاہیے کہ نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے فرمایا : اپنی اولاد کو تین باتیں سکھاؤ(1)اپنے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی محبت (2) اہلِ بیت کی محبت (3) تلاوتِ قرآن۔