Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

       (الجامع الصغیرلسیوطی ، باب الہمزہ ، الحدیث۳۱۱ ، ص۲۵)

       یقیناً جو  اسلامی بہن  قرآنِ کریم سے لو لگا  لیتی ہے  اللہ پاک اُس پر رَحمتوں کی بارش برسا دیتا ہے ، اس کی تلاوت کرنے والی کو دنیا وآخرت میں خوب برکتیں ملیں گی ، اس کی تلاوت سننے والی کو بھی خوب خوب اجر وثواب ملتا ہے ، جبکہ جو قرآنِ پاک سے منہ موڑے ، اس سے دور بھاگے ، اس کے احکامات کی پرواہ نہ کرے ، اس سے دل نہ لگائے ، اپنے دل کو اس  کے نور سے روشن نہ کرے تو  ایسی  بد نصیب کے لئے محرومی ہی محرومی ہے ، اللہ کے پیارے نبی ،  امت کے سہارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے :  جس کے سینے میں کچھ قُرآن نہیں وہ وِِیْران مَکان کی طرح ہے۔ (جامع الترمذی ، کتاب فضائل القرآن ، باب (ت : ۱۸) حديث : ۲۹۲۲ ، ۴ / ۴۱۹) لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم کلامِ الٰہی سے خوب محبت کرنے والیاں بن جائیں ، اس کی تلاوت کرنےو الیاں بن جائیں اور اس کے احکامات پر عمل کرنےو الیاں بن جائیں۔             اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عِبادَت

رہوں باوضو میں سدا یاالہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قرآن کے احکام اور ہماری حالت

      پیاری پیاری اسلامی  بہنو! ہم قرآنِ پاک کی اہمیت سے متعلق سن ر ہی   تھیں ۔ یقیناً کوئی بھی مسلمان قرآنِ کریم سے بے پروا نہیں ہو سکتا۔ شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے قدم قدم پر قرآنی تعلیمات کی ضرورت پڑتی ہے۔ مگر افسوس! آج مسلمان اس مقدس کتاب سے منہ