Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

کا سب سے زیادہ مضبوط تعلق (Connection)قرآنِ پاک سے ہی ہونا چاہیے۔ ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جس میں دنیا جہاں کے تمام مسائل کا حل مَوجُود  ہے۔ ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جو ہمیں نیکیوں کی طرف ابھارتی ہے ، ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جو ہمیں اطاعتِ الٰہی اور اتباعِ رسول کا حکم دیتی ہے۔ ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جس کو پڑھناعبادت ہے۔ ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جس کو دیکھنا عبادت ہے۔ ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جس کی تعلیمات پر عمل کرنا بھی عبادت ہے۔ ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جس میں ہمارے لیے دینی ، دنیاوی ، معاشی ، سماجی ، معاشرتی ، اخلاقی اَلْغَرَض! تمام پہلوؤں کے بارے میں رہنمائی موجود ہے۔ ٭ حق اور سچ کیا ہے ؟ یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے ، ٭سیدھا اور روشن راستہ کیا ہے یہ بھی ہمیں قرآنِ پاک بتاتا ہے۔ ٭زندگی کیسے احسن(Better) ہوسکتی ہے یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے ، ٭آخرت کیسے بہتر ہو سکتی ہے یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے۔ ٭اچھے اخلاق کون سے ہیں یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے ٭ بہترین رزق کیا ہے یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے۔ ٭ حکمت و دانائی کیا ہے یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے ٭ ترقی و عروج کیا ہے یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے۔ اَلْغَرَض! قرآنِ پاک میں ہر شے کابیان  ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اس کی اہمیت کو سمجھیں اور اسے پڑھنے سمجھنے کو اپنا معمول بنائیں۔

اللہ پاک نے قرآن کریم  کی کئی آیاتِ  مبارکہ میں اس کے نازل کرنے کے مقصد کو بیان فرمایا اور اس پر عمل کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے۔ جیساکہ پارہ8سُوْرَۃُ الْاَنْعَام کی آیت نمبر 155 میں ارشادِ رَبِّ کریم ہے۔

وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ(۱۵۵)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اور یہ برکت والی کتاب ہم نے اُتاری تو اس کی پیروی کرو اور پرہیزگاری کرو کہ تم پر رحم ہو۔

اُمّت پر قرآنِ مجید کا حق