Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی  بہنو ! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اورتلاوت  کرنے کے چندمدنی پھول بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی  ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے : جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سےمَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ([1])

سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں                                نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے

تلاوت کے مدنی پھول!

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے!تلاوت کی سنتیں اور آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔ پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے۔ (1) فرمايا : قرآن پڑھو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے اصحاب کے لیے شفیع(شفاعت کرنے والا) ہو کر آئے گا۔ (مسلم  ،  کتاب صلاۃ المسافرین وقصرہا ،  باب فضل قراء ۃ القرآن وسورۃ البقرۃ ،  ص۳۱۴ ،  حدیث : ۱۸۷۴) (2) فرمایا : میری اُمَّت کی افضل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔  (شعب الایمان للبیہقی ،  باب فی تعظیم القرآن ،  فصل فی ارمان تلاوتہ ،  دون اللفظ’’تلاوۃ‘‘ ۲ / ۳۵۴ ، حدیث : ۲۰۲۲)٭قرآنِ پاک کو اچھی آواز سے اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا سنت ہے۔ (احیاء العلوم،۱/۸۴۳)٭مستحب یہ ہے کہ باوضو قبلہ رو اچھے کپڑے پہن کر تلاوت کرے۔  (بہار شریعت ، جلد۱ ، حصہ۳ ، ص۵۵۰)٭تلاوت کے شروع میں ’’اَعُوْذُ‘‘پڑھنا مستحب ہے اور سورت کی ابتداء میں’’بِسْمِ اللہِ‘‘پڑھنا سنت ہے ورنہ مستحب ہے۔ (صراط الجنان ، ۱ / ۲۱)٭قرآن مجیددیکھ کر پڑھنا زَبانی پڑھنے سے افضل ہے۔ (صراط الجنان ، ۱ / ۲۱)٭قرآن پاک دیکھ کر تلاوت کرنے پر دو ہزار نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور


 

 



[1]   مشکاۃ الصابیح ، کتاب الایمان ، باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ، ۱ / ۵۵ ، حدیث : ۱۷۵