Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی اس وقت دنیا کے  200  سے زائد ممالک میں ، تقریباً 107 شعبوں کے ذریعے دینِ اسلام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے ۔ ان ہی شعبوں میں امت کی شرعی رہنمائی کے لئے دارُالافتاءاہلسنت ، عالم و مفتی بنانے کے لئے جامعۃ المدینہ(للبنین و للبنات) ، قرآنِ پاک کی تعلیم عام کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات ، جزوقتی ، رہائشی ، آن لائن ، بالغان )قیدیوں کے لئے مجلسِ اصلاح برائے قیدیان ، گونگے بہرے اور نابیناؤں کے لئے مجلسِ “ خصوصی اسلامی بھائی “ ، امت کے عقائد واعمال کی اصلاح کی خاطر مستند کتب ورسائل لکھنے کے لئے  مدنی علماء پر مشتمل “ مجلس المدینۃ ُالعلمیہ “ ، معیاری تقاضوں کے مطابق چھاپنے کے لئے “ مکتبۃ المدینہ “ اور پھر دُنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمے ( (translationکے لئے “ مجلس ترجم “ ، الیکڑونک میڈیا اور انٹر نیٹ کے ذریعے پھیلنے والی فحاشی وعریانی کے سیلاب کے آگے مضبوط بند باندھنے نیز دشمنانِ اسلام کے مذموم مقاصد کا مؤثر جواب دینے اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کو رُوشناس کروانے کے لئے “ مدنی چینل “ دعوت اسلامی کی ویب سائٹ ((www.dawateislami.net " مجلس آئی ٹی ((I.T “ مصروفِ عمل ہے ۔ مبلغین ومدنی قافلوں وغیرہ کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں کو قرآن وسنّت کا پیغام پہچانے کے لئے “ مجلس بیرونِ ملک “ وغیرہ وغیرہ شعبے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے تحت شب وروز مصروف ِعمل ہیں ۔ جس طرح جسم کے تمام ہی اعضاء افادیت اور اہمیت میں اپنی مثال آپ ہیں ، بالکل ایسے ہی دعوتِ اسلامی کے ان شعبہ جات میں سے ہر ایک شعبہ اپنا ثانی نہیں رکھتا ، الغرض جس تحریک کا بیج 1981.ءمیں دعوت اسلامی کے نام سے بویا گیا ، آج وہ کم وبیش 107مضبوط ڈالیوں والا سایہ فگن ، تناور پھلدار درخت کا رُوپ دھار چکا ہے جس کی شاخیں 200 سے زائد ممالک تک پھیل چکی ہیں یقیناًان مدَنی کاموں کے لئےایک  خطیر رقم دَرکار ہوتی ہے۔

پیاری پیاری اسلامی بہنو! رجب المرجب شعبان المعظم اور رمضان المبارک میں مدَنی عطیّات اِکٹھا کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے لہٰذا آج ہی سے بھرپور کوشش کر کے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک “ دعوتِ اسلامی “ کے مدَنی کاموں کے لئے  اپنی زکوٰۃ ، فطرہ ، مدَنی عطیّات ، صَدَقات و خیرات وغیرہ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر اسلامی بہنوں سے بھی اِکٹھا کرنے کی ترکیب بنائیں تاکہ ہمارے مدَنی کام پایۂ تکمیل تک پہنچ سکیں۔ چندہ موجودہ دَور کی اَشَد ترین