Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

بندے کس قدر شوق و محبت سے تلاوت فرمایا کرتے تھے ، ہمیں بھی کثرت سے تلاوتِ قرآن  کرنی  چاہیے۔ ایک تعداد تلاوتِ قرآن سے اس لیے محروم رہتی ہے کہ انہیں تلاوت کرنا آتا نہیں ہے۔ بچپن میں کبھی سیکھاتھا تو بھول  گئیں ، یا سیکھا  تو ٹھیک طرح سے تلفظ کے ساتھ تلاوت کرنا نہیں آتا وغیرہ وغیرہ۔ اس کے حل کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جایئے اور دعوتِ اسلامی کے تحت اپنے قریب کے مدرسۃا لمدینہ بالغات میں داخلہ لے لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ آپ بھی درست انداز میں تلاوت کرنا سیکھ جائیں گی ۔ مدرسۃ المدینہ بالغات کے ذریعے بڑی عمر  کی اسلامی  بہنوں کو فی سبیل اللہ ناظرہ تعلیمِ قراٰن  کے ساتھ ساتھ نمازکے بُنیادی مسائل بتائے جاتے ہیں ، سُنّتیں اورآداب سکھائے جاتے ہیں۔ آپ بھی اس میں شرکت کیجئے۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

تلاوتِ قرآن کیجئے!

      پیاری پیاری اسلامی  بہنو! ہم قرآنِ پاک سے متعلق بیان سن رہی ہیں۔  افسوس! صد افسوس!  آج ایک تعداد ہے جو فضول ناول پڑھنے میں وقت برباد کرتی ہے ، آج ایک تعداد ہے جسے جھوٹی کہانیوں  اور قصوں کی کتابیں پڑھ کر بڑا مزہ آتا ہے۔ آج تعداد ہے جوپورا پورا اخبار ایک نشست میں ختم کر دیتی ہے۔ آج ایک تعداد ہے جو ریموٹ ہاتھ میں پکڑے گھنٹوں ٹی وی دیکھتے گزار دیتی ہے۔  آج ایک تعداد ہے جو شاپنگ کے نام پر بازاروں میں گھنٹوں ضائع کرددیتی  ہے ، افسوس کہ انہی میں سے ایک تعداد ہے جسے مہینوں تک قرآن پاک کا ایک ورق(Page) پڑھنے کا موقع نہیں ملتا۔ افسوس!  آج ہمارے بچوں کو کھلاڑیوں کے نام یاد ہوتے ہیں لیکن قرآن پاک کی چھوٹی چھوٹی سورتیں بھی یاد نہیں