Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

ہوتیں ، آج ہمارے بچوں کو فنکاروں(Actors) اور دنیا داروں کی معلومات ہوتی ہے لیکن افسوس ! انہیں انبیائے کرام کے نام یاد نہیں ہوتے ، آج بچے انگریزی زبان میں نظمیں تو یاد کر لیتے ہیں لیکن دین کی بنیادی باتوں سے بے خبر ہوتے ہیں۔ یقیناً یہ بہت بڑی محرومی کی بات ہے ، یاد رکھئے! آج اگر ہم خود بھی قرآنِ پاک پڑھیں  گی  اور اپنے بچوں کو بھی اس کی طرف مائل کریں گی  تو یہ دنیا میں بھی ہمارے لیے بہتری کا باعث بنے گا اور آخرت میں بھی اس کے فائدے ظاہر ہوں گے۔ آیئے! تلاوتِ قرآن پاک کے فوائد سے متعلق بُزرگان ِدِین کے چند ایمان افروز اقوال سنتی ہیں :

       (1)حضرت سیِّدُناعَمْروبن میمونرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتےہیں : جس نےنمازِفجرپڑھ کرقرآنِ پاک کھولااور اس کی100 آیات کی تلاوت کی تو اللہ کریم اس کےلئےتمام دنیاوالوں کےعمل کےبرابر ثواب بلند فرمائے گا۔           (دین ودنیا کی انوکھی باتیں ، ص۶۲)

       (2)حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتےہیں : جوشخص نمازمیں کھڑا ہو کر تلاوتِ قرآن کرےاسےہرحرف کے بدلے100نیکیاں جبکہ نماز میں بیٹھ کرتلاوت کرنے والے کو50 نیکیاں ملیں گی۔ جوشخص نماز کے علاوہ باوضو قرآن پڑھے اسے ہر حرف کے عوض25نیکیاں جبکہ(چھوئے بغیر)بے وضو پڑھنے والے کو10نیکیاں ملیں گی۔

 (دین ودنیا کی انوکھی باتیں ، ص۶۲)

       (3)حضرت سیِّدُناامام شعبی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ فرماتے ہیں : زبان ، کان اوردل کوسیدھارکھتی ہے لہٰذا تلاوت اس طرح کرو کہ تمہارےکان اسےسنیں اوردل سمجھے۔    (دین ودنیا کی انوکھی باتیں ، ص۶۱)

       (4)حضرت سیِّدُنا عبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہ عَنْہ نے فرمایا : ’’ دل برتنوں کی طرح ہیں۔ لہٰذا انہیں قرآنِ پاک کے علاوہ کسی اور چیز سے نہ بھرو۔ ‘‘ (اللہ والوں کی باتیں ، ص۲۵۵)