Book Name:Bachon Par Shafqat-e-Mustafa

بچوں سے اچھا سلوک کیجئے!

پیاری پیاری اسلامى بہنو!ہمیں بھی اپنے کریم آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نقشِ قدم پر چلنا چاہیے۔ انہی کی طرح بچوں سے اچھا سلوک کرنا چاہیے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم بھی بچوں کا خوب خوب خیال رکھیں، ان کا دل بہلایا کریں، ان کی خواہشات کا احترام کریں، ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کریں، ان پر شفقت و مہربانی کریں، ان سے نرم لہجے میں  بات کریں، یہ اگر حمد و نعت یا منقبت سنائیں، کوئی سنت اپنائیں، کوئی اچھائی کریں تو بھرپور حوصلہ افزائی کریں، غلطی کرتی پائیں تو حکمتِ عملی سے اصلاح فرمائیں، بلا وجہ ان کو مارنے، جھاڑنے اور ان پر غصہ کرنے سے بچیں، انہیں ان کی پسند کی چیزیں کھلائیں، ان کو نظر انداز (Ignore)ہرگز نہ کریں، ان سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں،  ان کی غلطیوں سے درگزر کریں، یہ روئیں تو جھوٹ بولے بغیر چپ کروانے  کی ترکیب کریں، بچوں پر ہاتھ اُٹھانے سے  بچتی رہیں، الغرض  بچوں کو خوش رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں،

اعلیٰ حضرت، اِمامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ایک سوال کے جواب میں باپ  پر اولا دکے جو حقوق بیان فرمائے ہیں ان کا خلاصہ پیشِ خدمت ہے:

(1)باپ، خدا کی ان امانتوں(یعنی بچوں)کے ساتھ شفقت ومحبت کابرتاؤ رکھے۔(2)انہیں پیار کرے۔ (3)بدن سے لپٹائے۔(4)کندھے پر چڑھائے۔(5)ان کے ہنسنے،  کھیلنے،  بہلنے کی باتیں کرے۔ (6)ان کی دلجوئی،  دلداری،  رعایت ومحافظت ہر وقت حتّٰی کہ نماز وخطبہ میں بھی ملحوظ رکھے۔(7) نیا میوہ،  نیا پھل پہلے انہیں کو دے کہ وہ بھی تازے پھل ہیں،  نئے کو نیا مناسب ہے۔(8) کبھی کبھی حسبِ استطاعت انہیں شیرینی وغیرہ کھانے، پہننے،  کھیلنے کی اچھی چیز(جو)کہ شرعاً جائز ہو، دیتا رہے۔ (9)بہلانے