Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

کی،یارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ!کیا یہ”شبِ قدر“ہے؟اِرْشادفرمایا:نہیں۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ مَزدور جب اپنے کاموں سے فارِغ ہوجاتےہیں تواُ نہیں مزدوری دی جاتی ہے۔         (الترغیب والترہیب، الترغیب فی صیام رمضان۔۔الخ، ۲/۵۶، حدیث:۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد  

اے عاشقانِ رَمَضان!آپ نے سُنا کہ رَمَضان المبارَک کی شان و عظمت کس قدر بُلند  وبالا  ہے! اس مُقَدَّس مہینےمیں اللہ کریم کی رَحمت اس کے بندوں پر مہربان ہوتی ہے،ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ مسلمان رَجَب شریف کے مبارَک مہینے سے ہی اِس کی تَیّاری شروع کردیتے اورعبادت و تلاوت کرکے ربِّ کریم کو راضی کرنے کا سامان کرتے،مگر آہ!مسلمانوں کی بھاری اَکْثَرِیَّت دیگرمہینوں کی طرح اِس مہینے کو بھی غفلتوں میں گزاردیتی ہے۔

روزے میں وَقْت”پاس“کرنا

اسی طرح بعض لوگ اگرچِہ روزہ تو رکھ لیتے ہیں مگر پِھر اِن بے چاروں کا وَقْت”پاسنہیں ہوتا۔ لہٰذا وہ بھی رَمَضان شریف کے اِحتِرامِ کو ایک طرف رکھ کر حرام و ناجائز کاموں کا سَہارا لے کر وَقْت” پاس“کرتے ہیں۔

افضل عبادت کون سی ہے؟

اے عاشقانِ رَمَضان!رَمَضانُ الْمبارَک کے مُقدّس لَمحات کو فُضُولیات میں برباد ہونے سے بچایئے!زندگی بے حد مُخْتَصَرہے،اِس کو غنیمت جانئے،موبائل و سوشل میڈیا(Social Media) کے غلط اِستعمال(Missuse)،مختلف کھیلوں اور گانے سننے کے ذرِیعے وَقْت”پاس“(بلکہ برباد)کرنے کے بجائے تلاوتِ قُرآن اور ذِکْر و دُرُود میں وَقْت گُزارنے کی کوشِش فرمائیے۔ بُھوک و پیاس کی