Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

       بابُ المدینہ( کراچی)کےایک اسلامی بھائی  کا مَدَنی قافِلہ پنجاب کےایک  شہرکی مسجد میں پہنچا۔ دروازے پرتالالگا ہواتھا،کوشش کرکےچابی حاصل کی،دروازہ کھولا تو ہر چیز پر مٹی ہی مٹیتھی،ایسا معلوم ہوتا تھاجیسےکافی عرصے سےمسجد بندہو،انہوں نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر صفائی کی، نمازِعصرکے بعدمَدَنی دورہ کےلئے کھیل کےمیدان میں پہنچے اور کھیلنے میں مشغول نوجوانوں کونیکی کی دعوت دی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!کئی نوجوان ہاتھوں ہاتھ ان کےساتھ چلنے کے لئے تیار ہوگئے،مسجد میں آکر ان کےساتھ نماز پڑھنے اورسُنّتوں بھرا بیان  سُننےکی سعادت بھی حاصل کی،یوں مَدَنی قافِلے والوں کی اِنفرادی کوشش اور مَدَنی دورے کی بَرَکت سےان نوجوانوں نے اُس مسجدکوآباد کرنے کی نِیَّت کرلی ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

رَمَضان اور تلاوتِ قرآن

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! رَمَضانُ المبارَک کے مہینےمیں عموماً کثیر عاشقانِ رَمَضان انتہائی ذَوق وشَوق کے ساتھ کثرت سےتلاوت کرتے نظر آتے ہیں مگر آہ!کئی بدنصیب لوگ اس مقدَّس مہینے  میں بھی  اِس عظیم سعادت سے محروم رہتے ہیں،ہمیںاِس مُعامَلے میں اپنے بزرگوں کی پیروی کرتے ہوئے اُن کے نَقْشِ قدم پر چلنا چاہیے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْناِس مُقَدَّس مہینے میں ایک بارنہیں بلکہ دن میں کئی مرتبہ ختمِ قرآن کی سعادت حاصِل کیا کرتے تھے،چنانچہ

سَیِّدُنا سعد بن ابراہیمرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے معمولات

حضرت سَیِّدُنا سعد بن  ابراہیم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ رَمَضانُ المبارَک میں اِکیسویں،تیئسویں،پچیسویں،