Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

اَہلِ بَیْت(رَضِیَ اللہُ عَنْہُم)میں سے کسی کے ساتھ اچّھا سُلُوک کرےگا،میں قِیامت کے دن اِس کا بَدْلَہ اُسے عطا کروں گا۔(جامع صغیر،ص۵۳۳،حدیث:۸۸۲۱)(2)فرمایا:جو شخص حضرت عَبْدُالْمُطَّلِب کی اَوْلادِمیں سے کسی کے ساتھ دُنیا میں بھلائی کرے اُس کا بَدْلَہ دینا مجھ پر لازِم ہے جب وہ قِیامت کے دن مجھ سے مِلے گا۔(تاریخ بغداد،۱۰/ ۱۰۲،حدیث:۵۲۲۱)٭ساداتِ کرام کی تعظیم فرض ہے اور اُن کی توہین حرام۔(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ،ص۲۷۷)٭ساداتِ کرام کی تعظیم وتکریم کی اَصل وجہ یہی ہے کہ یہ حضرات نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے جسمِ اَطہر کا ٹکڑا  ہیں۔(سادات کرام کی عظمت، ص۷) ٭مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعظیم وتوقیر میں سے یہ بھی ہے کہ وہ تمام چیزیں جو رسولِ اکرم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے نسبت رکھتی ہیں ان کی تعظیم کی جائے۔(اَلشِّفا،الباب الثالث فی تعظیم امرہ،فصل ومن اِعظامہٖ...الخ، ص۵۲:الجزء:۲ )۔(سادات کرام کی عظمت، ص۸)٭تعظیم کیلئے نہ یقین دَرْکار ہے اور  نہ ہی کسی خاص سند کی حاجت لہٰذا جو لوگ سادات کہلاتے ہیں ان کی تعظیم کرنی چاہیے۔       (سادات کرام کی عظمت، ص۱۴)

( اعلان :)

       تعظیمِ سادات کے بقیہ مَدَنی پھول تَربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے لہٰذا یہ مَدَنی پھول سُننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود