Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

٭جو واقع(حقیقت) میں سیِّد نہ ہو اورجان بوجھ کر سیّد بنتا ہو وہ لعنت کیا گیا ہے، نہ اس کا فرض قبول ہو نہ نفل۔(سادات کرام کی عظمت، ص۱۶)٭اگر کوئی بد مذہب سیِّد ہونے کا دعویٰ کرے اور اُس کی بدمذہبی حدِّ کفر تک پَہُنچ چکی ہو تو ہرگزاس کی تعظیم نہ کی جائے گی۔(سادات کرام کی عظمت، ص۱۷)٭سادات کی تعظیم حضورِاَقدس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم ہے۔(فتاویٰ رضویہ ،/، ماخوذا)۔ (سادات کرام کی عظمت، ص۸)٭اُستاد بھی سیِّد کومارنے سے پرہیز کرے۔(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،ص۲۸۴)٭ساداتِ کرام کو ایسے کام پر مُلازم رکھا جا سکتا ہے  جس میں ذِلَّت نہ  پائی جاتی ہو البتہ ذِلَّت والے کاموں میں انہیں ملازم رکھنا جائز نہیں۔

(سادات کرام کی عظمت، ص۱۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

٭تھکن کے وَقْت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”تھکن دور کرنے  کی دعا “یادکروائی جائےگی۔وہ دْعایہ ہے:

سُبْحَانَ اللہ(33)بار۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ (33)بار۔اللہُ اکبر(34)بار  (خزینۂ رحمت ،ص۵۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(آخرت کےمعاملےمیں)گھڑی بھرغوروفکرکرنا60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔

(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔