Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

شریف کی مہکی مہکی گلیاں(Streets)دیکھئے،گنبدِ خضریٰ کا نورانی جلوہ دیکھئے،صحرائے عَرَ ب کا حَسین نظارہ دیکھئے۔

کان کا گناہ

کانوں کا گناہ یہ ہے کہ اِس سے اُن باتوں کو سُننا جن سے اللہ کریم نے منع فرمایا ہے،لہٰذا ہرگز ہرگز کانوں سے گانے باجے نہ سُنئے،جھوٹے چُٹکلے نہ سُنئے ،کسی کیغِیْبَت و چُغلی اورکسی کے عیب نہ سُنئے،جب دو آدَمی چُھپ کر بات کریں تو کان لگا کر نہ سُنئے۔کانوں کا روزہ رکھئے!وہ یوں کہ صرف و صرف جائز باتیں سُنئے،مَثَلاً کانوں سے تلاوت،حمد و نعت اور بزرگوں کی منقبتیں،سُنّتوں بھرے بیانات و مَدَنی مذاکرے اور اچھیاچھی باتیں سُنئے، اَذان و اِقامت سُنئے اور  سُن کر جواب بھی دیجئے وغیرہ۔

زبان کاگناہ

زبان کا گناہ یہ ہے کہ اِس سے ایسی باتیں کرنا جو اللہ کریم کی ناراضی کا سبب بنے،اِس لئےگالی گلوچ، جھوٹ،غِیْبَت،چُغلی وغیرہ سے زَبان کو ناپاک ہونے سے بچائیے۔اے کاش!زَبان صِرْف و صِرْف نیک و جائز باتوں کیلئے ہی حَرَکت میں آئے،مَثَلاً زَبان سے تلاوتِ قرآن کیجئے، ذِکْر و دُرُود کا وِرْد کیجئے۔حَمْد و نعت شریف پڑھئے،مَدَنی دَرْس دیجئے،سُنّتوں بھرا بیان کیجئےاورنیکی کی دعوت دیجئے وغیرہ۔

ہاتھ کا گناہ

ہاتھوں کو ربِّ کریم کی نافرمانی میں استعمال کرنا ہاتھوں کا گناہ ہے ،لہٰذا ہماری یہی کوشش ہو کہ کسی پر ظلماً ہاتھ نہ اُٹھیں،رِشوت لینے دینے کے لئے نہ اُٹھیں،نہ کسی کامال چُرائیں،نہ تاش کھیلیں،نہ پتنگ اُڑائیں،نہ کسی نامَحرم عورت سے مصافحہ کریں۔جب بھی ہاتھ اُٹھیں،صِرْف نیک کاموں کے لئے اُٹھیں،مَثَلاً باوُضو قرآنِ کریم کو ہاتھ لگائیے،نیک لوگوں سے مصافحہ کیجئے وغیرہ۔