Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

شریف کا مہینا آنے والا ہےاور میرے پاس خَرچ کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں،مجھے بغیرسُود قَرْض کے طور پرایک ہزار(1000)دراہم(چاندی کے سکے)بھیج دیجئے۔چنانچہ اُس عَلَوی نے ایک ہزار (1000)دراہم (چاندی کے سکوں) کی تھیلی(Wallet) بھیج دی۔تھوڑی دیر کے بعد حضرت واقِدِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکے ایک دوست کا خط(Letter)حضرت وَاقِدِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی طرف آیا:(جس میں لکھا ہوا تھا کہ)رَمَضان شریف کے مہینے میں خَرْچ کیلئے مجھے ایک ہزار(1000)دراہم(چاندی کے سکوں)کی ضرورت ہے۔حضرت  واقِدِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے وُہی تھیلی وہاں بھیج دی۔دوسرے روز وہی عَلَوِی دوست جن سے حضرت واقِدِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے قَرْض(Loan)لیا تھااور وہ دوسرے دوست جنہوں نےحضرت  واقِدِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے قَرْض لیا تھا۔دونوں حضرت وَاقِدِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے گھر آئے۔عَلَوِی کہنے لگا:رَمَضانُ الْمبارَک کا مہینا آرہا ہے اور میرے پاس اِن ہزار(1000) دراہم(چاندی کے سکوں)کے علاوہ ا ور کچھ نہ تھا۔ مگر جب آپ کا خط آیا تو میں نے یہ ہزار (1000)دراہم(چاندی کے سکے)آپ کو بھیج دیئے اور اپنی ضرورت کیلئے اپنے اِس دوست کو خط(Letter) لکھا کہ مجھے ایک ہزار(1000)دراہم(چاندی کے سکے)قرضکے طور پربھیج دیجئے۔اُنہوں نے وُہی تھیلی جو میں نے آپ کو بھیجی تھی، مجھے بھیج دی۔تو پتا چلا کہ آپ نے مجھ سے قَرْض مانگا ،میں نے اپنے اِس دوست سے قَرْض مانگا اور اِنہوں نے آپ سے مانگا۔جوتھیلی میں نے آپ کو بھیجی تھی وہ آپ نے اِسے بھیج دی اور اِس نے وُہی تھیلی مجھے بھیج دی۔ پھر اِن تینوں حضرات نے آپس کی رضامندی سے اِس رقم کے تین(3)حِصّے کرکے آپس میں تقسیم کرلئے۔ اُسی رات حضرت واقِدِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو خواب میں رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت ہوئی اور فرمایا:کل تمہیں بہت کچھ مل جائے گا۔چنانچہ دوسرے روز امیریَحیٰی بَرْمَکِی نے حضرت واقِدِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکو بُلا کر پوچھا:”میں نے رات خواب میں آپ کو پریشان دیکھا ہے،کیا بات ہے؟‘‘حضرت  واقِدِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے سار ا قِصّہ سُنایا۔تو یَحیٰی بَرْمَکِی