Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440

آئیے!بطورِترغیب “مدنی دورے “کی ایک مدنی بہارسُنتے ہیں ، چنانچہ

مدنی دورہ کی  مدنی بہار

       خانپور (پنجاب ) کے ایک مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی کا بیان ہے کہ باب المدینہ کراچی سے سُنَّتوں کی تربیت حاصل کرنے کے لئے تشریف لائے ہوئے مدنی قافلے کے ساتھ مجھے بھی مدنی دورہ کرنے کا شرف حاصل ہوا ، ایک درزی کی دکان کے باہر لوگوں کو اِکٹھا کر کے ہم نیکی کی دعوت دے رہے تھے ، جب بیان ختم ہوا تو اسی  دکان کے ایک ملازم نوجوان نے کہا : میں غیر مسلم ہوں ، آپ حضرات کی نیکی کی دعوت نے میرے دل پر گہرا اَثر کیا ہے ، مہربانی فرما کر مجھے اسلام میں داخل کر لیجئے ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ! وہ مسلمان ہو گیا ۔

نہ نیکی کی دعوت میں سُستی ہو مجھ سے                         بنا    شائقِ       قافِلہ     یاالٰہی

(وسائلِ بخشش مرمم ، ص۱۰۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

مجلسِ مالیات

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو !اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم  وبیش 107 شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے۔ انہی میں سے ایک شعبہ “مجلسِ مالیات “ بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے لئے جمع ہونے والے صدقاتِ واجبہ مثلاً زکوۃ ، فطرات ، عشراور  صدقاتِ  نافلہ مثلاً مساجد و مدارس المدینہ ، جامعات المدینہ ، لنگرِ رضویہ ولنگر ِغوثیہ وغیرہ کی مَد میں جمع  ہونے والے  مدنی عطیات کو محفوظ بنانے ، اُن کا حساب کتاب رکھنے  اور ان کو شرعی تقاضوں