Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440

ذکرونعت(ذِکْرُاللہ کی محفل) کا اہتمام فرمایا اور لوگوں نے مل کراللہ پاک کا ذکر کىا اور حضور پُرنور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ذاتِ گرامی پر خوب درود و سلام پىش کىا۔ ([1])

لعل شہباز قلندرکا عرس مبارک

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا کہ  نیک لوگوں کی ہمراہی میں کی جانے والی سچی توبہ کی برکت سے ہاتھوں ہاتھ اُس کی برکات ظاہر ہو جاتی ہیں ، جیساکہ اس حکایت میں ہم نے اللہ پاک کے ایک ولی حضرت  سَیِّدُنا لعل شہباز قلندر سید محمد عثمان مروندی کاظمی حنفی قادری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی صحبتِ بابرکت میں رہ کرسچی توبہ کرنے والوں کاایمان افروزواقعہ سُنا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا عُرس مبارک 15شعبان کو ہوتا ہے ، آئیے اسی نسبت سے  آپ کا مختصر ذِکرِ خیر بھی سنتے ہیں ۔   

ولادت اور سلسلۂ نسب

 حضرت سیدنا لعل شہباز قلندر محمد عثمان مَروَندی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  ساداتِ کرام کے مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ کی ولادتِ باسعادت مشہور قول کےمطابق ۵۳۸ھ بمطابق 1144ء میں آذربائیجان کے قصبہ ’’مَروَند‘‘ میں ہوئی۔ ([2]) اسی مناسبت سےآپ کومَروَندِی کہا جاتاہے۔ آپ کا نام سید محمد عثمان ہےجبکہ آپ  اپنے لقب ’’لعل شہباز‘‘سے مشہور ہیں۔ ([3]) اللہپاک نے آپ کو اس قدر حُسن و جمال عطا فرمایا تھا کہ آپ کی پیشانی کے نور کے سامنے چاندنی بھی گویا کہ بے رونق تھی ۔ آپ کاسلسلۂ نسب 13 واسطوں سےحضرت سیدناامام جعفر صادق رَضِیَ اللہُ عَنْہتک پہنچتاہے۔ (فیضان ِعثمان مروندی ، ص۵)


 

 



[1]   شان قلندر ، ص۳۱۱تا۳۱۳ملتقطاًومُلخّصاً

[2]   اللہ کے خاص بندےعبدہ ، ص۵۲۳مُلخّصاً

[3]   شان قلندر ، ص۲۶۴ملخصاً