Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440

تَعَالٰی(اللہپاک   کی عطا سے صدقہ دینے والے) بُری موت سے بچيں گے۔ ٭(صدقہ دینے سے) ستّر(70)دروازے بُری موت کے بند ہوں گے۔ ٭(صدقہ دینے والوں کی)عُمريں زیادہ ہوں گی۔ ٭(صدقہ دینے سے)رِزق کی وُسعت ، مال کی کثرت ہوگی ، ٭(صدقہ دینےوالے )اس کی عادت سے کبھی محتاج نہ ہوں گے۔ ٭(صدقہ دینے والے)خير و برکت پائيں گے۔ ٭(صدقہ دینے والوں کے ساتھ) مدد ِالٰہی شامل ہوگی۔ ٭رحمتِ الٰہی اُن (یعنی صدقہ دینے والوں کے لیے)کے ليے واجب ہوگی۔ ٭ملائکہ اُن پر درود بھیجيں گے۔ ٭(صدقہ دینے سے)ان کے گناہ بخشے جائيں گے ، ٭مغفرت ان کے لئے واجب ہوگی ، ٭اُن کےگناہوں کی آگ بجھ جائے گی۔

اللہ پاک ہمیں دعوتِ اسلامی کے لیے مدنی کاموں اورجملہ شعبہ جات کے لیےخوب خوب صدقات ومدنی  عطیات خود بھی دینے اوردُوسروں سے بھی جمع کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔           اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو !15 شعبان کے روزے کی بھی فضیلت ہے ، آئیے سُنیے اور روزہ رکھنے کا ذہن بنائیے ، چنانچہ

15شَعبان کا روزہ

حضرت سَیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی ، شیرِ خدارَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے مروی ہے کہ رحمتوں کے تاج والے آقا ، عرش کی معراج والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عظیم ہے : جب15شعبان کی رات آئے تو اس میں قیام(یعنی عبادت)کرو اور دن میں روزہ رکھو۔ بے شک اللہ پاک غروبِ آفتاب سے آسمانِ دنیا