Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440

تعداد مدارس المدینہ(ملک و بیرون ِملک)                                3287(تین ہزار دوسوستاسی)

تعدادمدنى مُنّے اورمدنى منّیاں (ملک و بیرون ِملک)                       تقریباً152340(ایک لاکھ باون ہزارتین سوچالیس)

اساتذہ وغیرہ کل مدنی  عملہ(اسٹاف)                                       تقریباً8612(آٹھ ہزارچھ سوبارہ)

حفظِ قرآن مکمل کرنے والے مدنى منّوں اور مدنى منّىوں کی تعداد      تقریباً80731(اسّی ہزارسات سواِکتیس)

ناظرہ قرآن کی تکمیل کرنے والے  مدنى منّوں اور مدنى منّىوں کی تعداد    تقریباً241028(دولاکھ  اِکتالیس ہزاراٹھائیس)

نمبر3 : شعبہ خُدّامُ المَساجد(مسجدیں بنانے والا شعبہ)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!دعوتِ اسلامی ، مسجد بھروتحریک کے ساتھ ساتھ “مسجد بناؤ تحریک “بھی ہے۔ ملک وبیرونِ ملک اس وقت کم و بیش 600مساجدزیرِ تعمیر ہیں۔ سینکڑوں مساجد ، مدنی مراکز(فیضانِ مدینہ) بن چکے ہیں۔

نمبر 4 : شعبہ فیضانِ مدینہ

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!مساجد کی تعمیرات کے ساتھ ساتھ مدنی مراکز “فیضانِ مدینہ “بنائے جاتے ہیں ، صرف پاکستان میں  تقریباً 322فیضانِ مدینہ قائم ہیں۔

نمبر 5 : شعبہ مدرسۃُ المَدِینہ بالغان(بالغ اسلامی بھائیوں میں تعلیم قرآن عام کرنے  والا شعبہ)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے بالغ(بڑی عمر کے)اسلامی بھائیوں کو مختلف مقامات (مثلاً مساجد ، دفاتر ،  مارکیٹ ، دُکان وغیرہ) اورمختلف اوقات میں فی سبیل اللہ ناظرہ تعلیمِ قراٰن  کے ساتھ ساتھ نمازکے بُنیادی مسائل بتائے جاتے ہیں ، سُنّتیں اورآداب سکھائے جاتے ہیں۔ ملک و بیرونِ ملکمدرسۃ المدینہ بالغان کی تعدادتقریباً37342(سینتیس ہزارتین سوبیالیس)اورپڑھنے والوں کی تعدادتقریباً  174317(ایک لاکھ چوہتّر ہزار تین سو سترہ)ہے۔

نمبر 6 : شعبہ مدرسۃُ المَدِینہ بالغات(بالغ اسلامی بہنوں میں تعلیم قرآن عام کرنے  والا شعبہ)