Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

بیٹھنا،ان سے بات چیت کرنا،ان کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا۔(دُرَر، ۱/۳۲۳ملخصاً)٭امامِ اعظمرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےفرمایا:یادرکھو!اگرتم لوگو ں کے ساتھ حُسنِ سُلُوک سے پیش نہ آئے تو وہ تمہارے دشمن بن جائیں گے اگرچہ تمہارےماں باپ ہی کیوں نہ ہوں۔ (امام اعظم کی وصیتیں،ص ۲۵)٭اولیاءاللہاپنی برائیاں کرنےوالوں بلکہ جان کےدر پےرہنےوالوں  کےساتھ بھی حُسنِ سلوک کیاکرتےہیں۔(غیبت کی تباہ کاریاں، ص۳۴۲ ماخوذاً)٭حُسنِ سُلُوک کرنےسے اللہپاک کی رِضاحاصل ہوتی ہے۔٭حُسنِ سُلُوک لوگوں کی خوشی کاسبب ہے۔٭حُسنِ سُلُوک کرنے سے فرشتوں کومَسَرّت ہو تی ہے٭ حُسنِ سُلُوک کرنے سے شیطان کو اس سے رَنج پہنچتا ہے۔٭ حُسنِ سُلُوک کرنے سے عمربڑھتی ہے۔٭حُسنِ سُلُوک کرنے سے رِزْق میں برکت ہو تی ہے۔(تَنبیہُ الغافِلین، ص ۷۳ملخصاً)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃ المدینہ کی دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آدابھدِيَّةً طَلَب کیجئےاوربغوراس کامطالَعَہ فرمائیے۔

(اعلانات)

اے عاشقانِ اولیاء اسلامی بہنو! عنقریب ماہِ رمضان کی آمد آمد ہے، ماہِ رمضان کی برکتوں کے تو کیا کہنے کہ اس میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض  کا 70 گنا بڑھا دیا جاتا ہے ،تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں یہ نیت فرمالیں کہ ماہِ رمضان کی برکتوں کو پانے  کے لیے دو اہم مدنی کام ماہانہ مدنی حلقہ اور ہفتہ وار مدنی دورہ میں لازمی شرکت کریں گی ۔

تمام اسلامی بہنیں نیت فرمالیں کہ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کیا کریں  گی