Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

بن الخطاب،۲/۵۲۵،حدیث:۳۶۷۹مفہوماً) ٭یہ وہی فاروقِ اعظم  ہیں جن کے بارے میں اللہ کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ دعا فرمائی ہے کہ اےاللہ کریم!عُمر بن خطاب کے ذَرِیْعےاِسلام کوعزّت عَطا فرما! (ابن ماجہ، کتاب السنۃ، فضل عمر ، ۱/۷۷،حدیث : ۱۰۵)٭یہ وہی فاروقِ اعظم  ہیںجو یتیموں بے سہارا  لوگوں کی  خیر خواہی کیلئے راتوں کو جاگ کر  دورہ فرمایا کرتے تھے۔ ٭یہ وہی فاروقِ اعظم  ہیں جن کی رائے کے مطابق قرآنِ کریم کی آیاتِ مُبارکہ نازل ہوئیں۔(تاریخ الخلفاء، ص۹۶، الصواعق المحرقۃ، ص۹۹)٭یہ وہی فاروقِ اعظم  ہیں جن کافرمان ہے لَوْ مَاتَتْ شَاةٌ عَلَى شَطِّ الْفُرَاتِ ضَائِعَةً اگر نہر ِفُرات کے کنارے ایک بکری بھی بھوکی مرگئی لَظَنَنْتُ أَنَّ اللهَ تَعَالٰی سَائِلِي عَنْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ تو مجھے اندیشہ ہے کہ بروزِ قیامت اللہ  پاک مجھ سے اُس کے بارے میں باز پُرس فرمائے گا۔ (حلیۃ الاولیاء ،عمر بن الخطاب، ۱/۸۹،حدیث:۱۴۱) ٭یہ وہی فاروقِ اعظم  ہیں جو اکیلے ہزاروں میل طویل سلطنت کے تنہا حکمران ہیں، ٭یہ وہی فاروقِ اعظم  ہیں جن کا نام سن کر قیصر و کسریٰ  پر لرزہ طاری ہو جاتا تھا۔

کردارِ فاروقی پر عمل کیجئے!

اتنی بلند وبالا شان و شوکت کے باوجود اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ   دوسروں کی دل جوئی فرماتے تھے، اتنے عظیم مقام و مرتبے پر فائز ہونے کےبا وجود بھی اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ  دوسروں کی خیر خواہی کرتے تھے۔ اس واقعے میں ہمارے لیے بھی درس ہے کہ اگر ہماری کوئی اسلامی بہن کسی تکلیف میں ہو یا کسی بھی معاملے میں اسے ہماری ضرورت ہو اور ہم اس کی پریشانی (Trouble)  دور کرنےکی قدرت رکھتی ہوں تو ہمیں بھی حضرت سَیِّدُنافاروقِ