Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

کےاوپر رکھ دی۔جب ہانڈی پک گئی تو دوسری طرف بچےکی ولادت بھی ہو گئی، آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی زوجہ(Wife)نے اندر سے آواز دی:اےامیر المؤمنین!اپنےساتھی کوبیٹےکی خوشخبری دے دیجئے۔جیسےہی اس شخص نے لفظ ’’امیرالمؤمنین‘‘ سنا تو ڈر گیا اور عاجزی کے ساتھ تھوڑا سا پیچھے ہٹ کے بیٹھ گیا۔ آپ نے فرمایا: ’’جیسےبیٹھےتھےویسےہی بیٹھےرہو۔پھرآپرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے ہانڈی اٹھاکر اپنی زوجہ کو دی اور فرمایا: خاتون کو پیٹ بھر کر کھلاؤ۔ پھر آپ نے اس شخص کوبھی کھانے کے لیے دیا اورفرمایا:کل صبح میرےپاس آنا میں تمہاری ضروریات کو پورا کر دوں گا۔جب وہ شخص صبح آپ کے پاس آیا تو آپ نے اس کے بچےکاوظیفہ بھی جاری کیا اور اسےبھی مال وغیرہ عطا کیا۔ (التبصرۃ ،  المجلس التاسع والعشرون فی فضل۔۔۔الخ،۱/۴۲۰)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ  عَنْہ کی شان

اے عاشقانِ صحابہ اسلامی بہنو!سناآپ نے!اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ  نےکس طرح ایک پریشان حال کی دستگیری فرمائی اور ان کی دل جوئی کا  سامان کیا۔ اپنی نگرانی میں آگ روشن کروائی، اپنے ہاتھوں سے ہانڈی چڑھائی اور کھانے کی ترکیب بنائی، پھر خود ہی کھانا نکال کر اپنی زوجَۂ محترمہ کےذریعے اس عورت کیلئے بھیجا۔ غور کیجئے!٭یہ وہی فاروقِ اعظم  ہیں جن کے سائے  سےشیطان  بھاگتاہے۔(بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی،باب  مناقب عمر بن الخطاب، ۲/۵۲۶، حدیث: ۳۶۸۳مفہوماً)٭یہ وہی فاروقِ اعظم  ہیں جن کوحضورنبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےاپنی زبانِ مُبارک سےجنتی ہونےکی خوشخبری (Good news)دی ہے۔( بُخاری،کتاب فضائل اصحاب النبی،باب مناقب عمر