Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

ہے بعض اوقات تو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا۔  ٭ وہ اسلامی بہنیں جن سے ہمارا روزانہ کا واسطہ ہے ان میں سے کتنی خوش اور کتنی پریشان ہیں ہم اس کی کوئی فکر نہیں کرتیں۔ ٭ہمارے جاننے والوں میں سے کتنے قرضوں میں جکڑے ہوئے ہیں بلکہ خاندان میں ہمارے کتنے رشتہ دار غربت و افلاس کی چکی میں پِس رہے ہیں ہمیں اس کی کوئی خبر نہیں۔ ٭ہمارے پڑوسیوں  (Neighbours)کو دو  وقت کا  کھانا  بھی  نصیب ہوتا ہے یانہیں ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں ، ٭ پہننے کے لئے مناسب کپڑے  بھی میسر آتے ہیں یا نہیں ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ۔ یادرکھئے! ایک اچھی اسلامی بہن وہی ہے جو اپنے لئے پسند کرے وہی اپنی اسلامی بہن کےلئے بھی پسندکرے۔ آئیے!اپنےاندر پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُکھیاری اُمَّت کی دل جوئی اور خیرخواہی کا جذبہ بیدار  کرنےکے لئے (2) فرامین ِمصطفےٰ  سنتی ہیں، چنانچہ 

 خیرخواہی  کے فضائل 

٭  ارشادفرمایا:لوگوں کیلئےبھی وہی پسندکرو،جواپنےلیےکرتےہواورجواپنےلیےناپسندکرتےہواسے دوسروں کےلیےبھی ناپسندکرو،جب تم بولوتواچھی بات کرویاخاموش رہو۔(مسند احمد بن حنبل ، حدیث معاذ بن جبل،۸/۲۶۶،حدیث:۲۲۱۹۳ملتقطاً)

٭  ارشادفرمایا:مؤمن اس وقت تک اپنےدین میں رہتاہے جب تک اپنے مسلمان بھائی کی خیر خواہی چاہتا ہے اور جب اس کی خیرخواہی سےالگ ہو جاتاہےتواس سےتوفیق کی نعمت چھین لی جاتی ہے۔(فردوس الاخبارللدیلمی،باب اللام الف،۲/۴۲۹، حدیث:۷۷۲۲)

 صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دل جوئی کے فوائد

      اے عاشقانِ رسول اسلامی بہنو!  یقیناً دل جوئی ایک برکت بھرا کام ہے۔ ٭دل جوئی