Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

تحریک کا بیج 1981.ءمیں دعوت اسلامی کے نام سے بویا گیا ،آج وہ کم وبیش 103 سے زائد مضبوط ڈالیوں والا سایہ فگن ،تناور پھلدار درخت کا رُوپ دھار چکا ہے جس کی شاخیں 200 سے زائد ممالک تک پھیل چکی ہیں یقیناًان مدَنی کاموں کے لئےایک  خطیر رقم دَرکار ہوتی ہے۔

پیاری  اسلامی بہنو! رجب المرجب شعبان المعظم اور رمضان المبارک میں مدَنی عطیّات اِکٹھا کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے لہٰذا آج ہی سے بھرپور کوشش کر کے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک "دعوتِ اسلامی" کے مدَنی کاموں کے لئے اپنی زکوٰۃ ، فطرہ، مدَنی عطیّات، صَدَقات و خیرات وغیرہ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر اسلامی بہنوں سے بھی اِکٹھا کرنے کی ترکیب بنائیں تاکہ ہمارے مدَنی کام پایۂ تکمیل تک پہنچ سکیں۔ چندہ موجودہ دَور کی اَشَد ترین ضرورت ہے چنانچہ پیارے آقا، دو عالم کے داتا، محبوبِ کِبریا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ غیب نشان ہے، "آخر زمانہ میں دین کا کام بھی دِرہَم و دِینار سے چلے گا۔"

                (المعجم الکبیر، ج  ۲۰ ، ص ۲۷۹، حدیث ۶۶۰، داراحیاء التراث العربی بیروت)

بعض اسلامی بہنیں مدَنی عطیات اِکٹھا کرنے میں شرم محسوس کرتی ہیں حالانکہ دین کی سَر بُلندی کے لئے چندہ اکٹھا کرنا پیارے آقا و مولا، غریبوں کے ملجاء و ماویٰ، سرورِ انبیاء، حبیبِ کِبریا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم کی سنّت سے ثابت ہے۔ غزوۂ تبوک، مسجدِ نبوی شریف کی تعمیر، بیرِ رُومہ کی خریداری وغیرہ کے مواقع پر مالکِ خُلد و کوثر، شاہِ بحر و بَر  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے  راہِ خُدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دَلائی ہے۔

میٹھی اسلامی بہنو! آپ بھی ہمت فرمائیے، سستی  اُڑائیے اور سُنّتوں کے احیاء کے لئے خوب خوب مدَنی عطیات اکٹھا کیجئے۔

ترغیباً ایک حدیثِ مُبارَک مُلاحظہ فرمائیں:حضرت رافع بن خدیج  رَضِی اللہ عَنہ سے مَروی ہے، فرماتے