Duniya Ki Mohabbat Ki Muzammat

Book Name:Duniya Ki Mohabbat Ki Muzammat

سب کا سب دُنیا میں رہ جائے گا۔ جیسا کہ

 حدیثِ پاک میں ہے،نبیِ کریم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: بندہ میرا مال میرا مال کہتا رہتا ہے حالانکہ اس کے مال کے صرف تین(3) حصے ہیں:ایک وہ جو کھا کر ختم کر دیا دوسرا وہ جو پہن کرپُرانا کر دیا اور تیسرا وہ جو کسی کو (راہِ خدا میں)دیا اور جمع کر لیا۔ اور اس کے علاوہ جو کچھ ہے سب ختم ہو جانے والا ہے اور اسے دوسرے لوگوں کے لئے چھوڑنے والا ہے۔

(مسلم،کتاب الزھد والرقائق،باب الدنیاسجن للمؤمن وجنۃ للکافر،ص ۱۲۱۰،حدیث:۷۴۲۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مدنی عطیات بکس

       پیاری پیاری اسلامی بہنو!  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی  دنیا بھر میں مسلمانوں کو نیکی کے کاموں کی طرف گامزن کررہی  ہے اور دعوتِ اسلامی کے تحت  تقریبا 107 شعبہ جات  قائم ہیں ، ان  میں سے ایک شعبہ ”مجلس مدنی عطیات بکس“ بھی ہے ،اس مجلس کی اسلامی بہنوں کا کام نئے مَدَنی عطیات بکس لگوانا، گھریلو صدقہ بکس مکتبۃ المدینہ کے بستوں پر رکھوانا ، گھریلو صدقہ بکس کی رجسٹریشن بڑھانا ، انفرادی کوشش کرکے مَدَنی عطیات بڑھوانا اور جن کی طرف سے زیادہ مَدَنی عطیات جمع ہوں  اُن کی حوصلہ افزائی کرنا اور نہ کھلنے والے مدنی عطیات بکس بَر وقت کھلوانا ہے۔اللہ پاک دعوت اسلامی کی تمام مجالس کو برکتیں عطا فرمائے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند آداب بَیان