Book Name:Duniya Ki Mohabbat Ki Muzammat
ہیں،تمہیں کہا جاتا ہے کہ یہ تمہارا فلاں بیٹا ہے،یہ فلاں بھائی ہے، لیکن تمہیں کلام کرنے سے روک دیا گیا ہے، تم بول نہیں سکتے، تمہاری زبان پر مہر لگ گئی جس کی وجہ سے آواز نہیں نکلتی، پھرتمہیں موت آگئی اور تمہاری رُوْح اَعْضاء سے پوری طرح نکل گئی،پھر اسے آسمان کی طرف لے جایا گیا،اس وَقْت تمہارے بھائی جمع ہوتے ہیں،پھر تمہارا کفن لاتے ہیں اور تمہیں غُسْل دے کر کفن پہناتے ہیں۔اب تمہاری عیادت کرنے والے خاموش ہوکر بیٹھ جاتے ہیں ، تم سے حسد کرنے والے بھی آرام پاتے ہیں اور گھر والے تمہارے مال کی طرف مُتَوَجِّہ ہوجاتے ہیں۔(احیاء العلوم، کتاب ذمّ الدنیا،بیان المواعظ فی ذم الدنیا وصفتہا، ۳/۲۶۰ملتقطاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
8مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ”انفرادی کوشش“
پیاری پیاری اسلامی بہنو!موت اور قبر و آخرت کی تیاری کا جذبہ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائے اور ذیلی حلقے کے 8مَدَنی کاموں میں حصہ لے کر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچادیجئے۔ذیلی حلقے کے8مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”انفرادی کوشش“بھی ہے۔آپ تمام اسلامی بہنوں کی بارگاہ میں مدنی التجا ہے کہ نئی نئی اسلامی بہنوں پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے اِنھیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے مُنْسلک کیجئے، مُعَلِّمَہ، مُبَلّغَہ اور مُدَرِّسَہ بنا کر دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام بڑھایئے۔وہ اسلامی بہنیں جو پہلے آتی تھیں مگراب نہیں آتیں،بالخصوص اُن پر اِنفرادی کوشش کر کے اُنہیں مَدَنی ماحول سے دوبارہ وابَستہ کیجئے۔ شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت ،با نی دعوت ِاسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ارشاد