Book Name:Jhoot Ki Badboo

سچ فائدہ دے گا،جھوٹ اور دکھاوا کرنا کسی صورت فائدہ نہ دےگا،لہٰذا عقلمند انسان کو چاہئے کہ سچائی کے راستے پر چلنے کی خوب کوشش کرے ،کیونکہ ایمان کے بعدسچائی کو اختیار کرنا بندے کو نیک اعمال کی طرف مائل کرتا ہے۔ (روح البیان، المائدۃ، تحت الآیۃ: ۱۱۹، ۲/۴۶۷-۴۶۸)

اللہکریم ہمیں بھی قیامت کے دن سچ کی برکتیں نصیب فرمائےاور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سچی تعلیمات پر عمل کی توفیق عطا فرمائے کہ جنہوں نے ہمیشہ خود بھی سچی بات کہی اور لوگوں کو بھی سچ بولنے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا سچا اورامانت دار ہونا اس قدر مشہور تھا کہ وہ غیر مسلم جو رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی جان کے دشمن تھے،پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوطرح طرح سے ستانا جن کا معمول تھا، کفر وشرک کی تاریکیوں میں بھٹکنے کے باوجود وہ لوگ رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سچائی وامانت داری سے بہت متاثر تھے۔نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  اپنی مبارَک زندگی کے مشکل حالات میں بھی نہ صرف عملی طور پرسچ پر قائم رہے بلکہ ہمیں سچائی کا پیکر بنانے کیلئے اپنے فرامین کی روشنی میں سچ کی تلقین بھی فرمائی۔آئیے! سچ کی اَہَمِّیَّت اور اس کی فضیلت پر مشتمل3فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سنئے ،چنانچہ

1۔    بارگا ہِ رسالت  میں ایک شخص نے حاضر ہوکرعرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! جنّتی عمل کون سا ہے ؟ ارشادفرمایا: سچ بولنا ،بندہ جب سچ بولتا ہے تو نیکی کرتا ہے اور جب نیکی کرتا ہے محفوظ ہوجاتا ہے اور جب محفوظ ہوجاتا ہے تو جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔ (مسندامام احمد، مسند عبداللہ ابن عمرو بن العاص ، ۲ / ۵۸۹، رقم:۶۶۵۲)

2۔    ارشاد فرمایا:بیشک سچائی نیکی کی طرف لے جاتی ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور بےشک