Book Name:Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

ہاتھ ملانے کے بقیہ مَدَنی پھول

٭دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دُعا مانگیں گے اِنْ شآءَ اللّٰه قَبول ہوگی،ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی۔([1])٭آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُور ہوتی ہے ٭فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:جو مسلمان اپنے بھائی سے مُصافَحہ کرے اورکسی کے دل میں دوسرے سے(ذاتی)دشمنی نہ ہو تو ہاتھ جدا ہونے سے پہلے اللہ پاک دونوں کے پچھلے گناہوں کو بخش دے گا اورجو کوئی اپنے مسلمان بھائی کی طرف مَحَبَّت بھری نظر سے دیکھے اور اُس کے دل یا سینے میں دشمنی نہ ہو تو نگاہ لوٹنے سے پہلے دونوں کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔([2])٭مُصافَحَہ کرتے (یعنی ہاتھ ملاتے) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ رکاوٹ نہ ہو، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے۔([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭ذکر وشکر کی توفیق کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”ذِکْر وشُکْر کی توفیق کی دعا“یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِي اُعَظِّمُ شُكْرَكَ وَاُكْثِرُ ذِكْرَكَ وَاَتَّبِعُ نَصِيحَتَكَ وَاَحْفَظُ وَصِيَّتَكَ


 

 



[1]    مسند امام احمد ،۴/ ۲۸۶ حدیث: ۱۲۴۵۴

[2]    کَنْزُ الْعُمّال ،۹/ ۵۷

[3]    بہارِ شريعت ،حصّہ ۱۶،۳/۹۸