Book Name:Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

المدینہ کے رِسالے”صدائے مدینہ“ کامطالعہ کیجئے۔

آئیے!بطورِ ترغیب صدائے مدینہ لگانے کی ایک  مَدَنی بہار سنئے اور جھومئے،چنانچہ

صدائے مدینہ دکھائے مدینہ

ٹھینگ موڑ(قُصور،پنجاب)کے علاقے اِلٰہ آباد کے رہائشی اسلامی بھائی جو دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ تو تھے لیکن  مَدَنی کاموں کے سِلْسِلے میں سُستی کا شِکار تھے۔اِتِّفاق سے مُحَرَّمُ الْحَرام ۱۴۳۱ ؁ھ بمطابق جنوری 2010 ؁ء کو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے زونل مُشاوَرت کےذِمَّہ دار اسلامی بھائی سے اُن کی ملاقات ہوئی،جب اُنہیں اُن کی  مَدَنی کاموں میں دلچسپی نہ ہونے کا عِلْم ہوا تو اُنہوں نے اِنْفِرادی کوشش کرتے ہوئے نہ صِرْف اُنہیں  مَدَنی کام کرنے کا ذِہْن دیا بلکہ صدائے مدینہ کی پابندی کرنے کی ترغیب بھی دلائی،اِس بارے میں اُنہوں نے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا فرمان’’صدائے مدینہ دکھائے مدینہ‘‘بھی سُنایا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اُن کا ذِہْن بن گیا اور حاضِریِ مدینہ کی اُمید پر اگلے ہی دن  اِس پر عمل شروع کر دیا۔صدائے مدینہ کیا لگانی شروع کی اُن پر تو اللہ کریم  اور ہم گناہ گاروں کى شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا کرم ہوگیا، قسمت کا ستارا یُوں چمکا کہ اُسی سال اُنہیں بارگاہِ مُصْطَفٰے کی حاضِری کا شرف حاصل ہو گیا۔ کرم بالائے کرم یہ کہ صدائے مدینہ کی بَرَکت سے اُن کے بڑے بھائی کو بھی حج کی سعادت نصیب ہو گئی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اِسلام کی دَعوَت کا انداز

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا ابُوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ وہ خُوش نصیب صحابی ہیں جومَردوں میں سب سے پہلے ایمان لائے، مشہور سیرت نگارحضرت ابنِ