Book Name:Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کس قدر خُوش نَصِیب صَحابِی ہیں کہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کے بعد تمام لوگوں میں سب سے افضل قرار پائے اور خوشخبریاں سنانے والے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو جنت کی خوشخبری ارشاد فرمائی ۔

       آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو یہ سعادت بھی حاصل ہے کہ ہر مقام پر رحم وکرم فرمانے والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ رہے،حتّٰی کہ اللہ پاک نے آسمانوں میں بھی آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا نام اپنے سب سے زیادہ پسندیدہ رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نام کے ساتھ ملا دیا،جیساکہ

       حضرت سَیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے رِوایَت ہے،ہر عیب سے پاک نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:مجھے آسمانوں کی سیر کرائی گئی، پس میرا جس آسمان سے گزر ہوا، میں نے وہاں اپنانام لکھا ہوا پایااور اپنے بعد حضرت ابو بکر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا نام بھی لکھا ہواپایا۔([1])لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم بھی امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے خوب خوب مَحَبَّت و عقیدت رکھیں تاکہ اللہ کریم  اپنے پیارے کے صدقے ہم پربھی  اپنی رحمت کی بارشیں فرمائے۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

خیر خواہی کا جذبہ

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی ذاتِ بابَرَکت کو اللہ کریم نے بہترین خوبیوں اور پاکیزہ کردار کا مالک بنایا تھا ۔آئیے! آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ 


 

 



[1]   مجمع الزوائد،کتاب المناقب،باب ماجاء فی ابی بکر،۹/۱۹، حدیث: ۱۴۲۹۶، تاریخ الخلفاء،ذکر ابو بکر الصدیق، ص۴۳