Book Name:Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

اَلْحَمْدُ لِلّٰہاب تک کم و بیش26مختلف ایپلی کیشنز(Applications)لاؤنچ(Lounch)ہوچکی ہیں۔ اللہ پاک ہمیں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر دِینِ متین کی خوب خدمت کرنے،نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، مَدَنی انعامات پرعمل کرنے اوردوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی اس کی ترغیب دلانےکی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی سیرت کا ایک روشن پہلو یہ بھی ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ پڑوسیوں کے حق میں   نہایت نرم دل تھے،جیساکہ

پڑوسی سے جھگڑا مَت کرو

حضرت سَیِّدُنا عبدُ الرَّحمن بِن قَاسِم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اپنے والِد سے رِوایَت کرتے ہیں:ایک بار امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا ابُوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ حضرت سَیِّدُنا عبدُالرحمن بن ابُوبکر رَضِیَ اللہُ عَنْہُما  کے پاس سےگُزرے تووہ اپنے پڑوسی کو ڈانٹ رہے تھے،آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے ان سے فرمایا:اپنے پڑوسی کے ساتھ جھگڑا مت کرو، کیونکہ یہ تویہیں رہے گا،لیکن جولوگ تُمہاری لڑائی کودیکھیں گے وہ یہاں سے چلے جائیں گے۔([1])

پڑوسی کے حُقُوق

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا صِدِّیقِ


 

 



[1]    کنز العمال، کتاب الصحبۃ ، باب فی حقوق تتعلق بصحبۃ الجار، الجزء:۹،۵/۷۹،حدیث:۲۵۵۹۹