Book Name:Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

فرمائے گا، یقیناً وہ کہیں کا نہ رہے گا۔ ہم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ غور کرے کہ وہ اپنے لئے دُعا لے رہا ہے یا بددُعا!ہر وہ کام دِینِ مصطَفٰے کی مدد ہے جس سے اسلام پھیلے،غیر مسلم اسلام میں داخل  ہوں اور بگڑے ہوئے مسلمانوں کی اِصلاح ہو۔بس نیکی کی دعوت کی خوب دُھومیں مچائیے،مَدَنی قافِلوں میں سُنّتوں بھرا سفر فرمائیے،خود بھی سنّتیں سیکھئے اور دوسروں کوبھی سکھائیے اوریوں دِینِ خدا و مصطَفٰے کی خوب خوب مدد کرکے اللہ پاک کی امداد کی خوش خبری پائیے کہ خود اُس کا وعدہ ہے،چنانچِہ

       پارہ26 سورۂ محمد کی ساتویں آیت میں ارشادِ پاک ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ(۷) (پ۲۶،محمد:۷)         

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اے ایمان والو! اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں  ثابت قدمی عطا فرمائے گا۔

 (خزائن العرفان ص۹۳۲ملخصاً)(نیکی کی دعوت،ص ۵۲۰ تا ۵۲۱)

پھراللہ پاک تمہاری مدد کرے گا یعنی جب مومن اللہ پاک کے دِین کی تبلیغ میں کوشش کرے گا تو اللہ پاک اس کے لئے آسانیاں پیدا فرما دے گا، اس کو اس مہم میں ثابت قدم رکھے گا، اس کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صِدِّیقِ اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہُ کامُخْتَصَر تعارُف

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا صِدِیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے مَزِید حالات وواقِعات جاننے سے پہلے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا تَعارُف سُنتے ہیں:

امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا صِدِّیقِ اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا نام عَبْدُ اللہ، کُنْیَت ابوبکر اورصِدِّیق و عَتِیْق