Book Name:Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

گے،اس وقت کی گرمی برداشت کرنا یقیناً ہمارے بس میں نہیں،لہٰذا دُنیا میں ہی ربِّ کریم کی رِضا کے لیے اچھے اعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، اللہ کریم اور ہم گناہگاروں کی شفاعت فرمانے والےرسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کومَنالیجئے، قِیامَت کے دن اللہ  پاک کی رحمت سے عرش کا سایہ پانے کیلئے آج دنیا ہی میں نیکیوں کی کثرت کرنی ہوگی۔آئیے!یہ مدنی سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہ کر عملی طورپرشامل ہوکرنیکیوں کا ذخیرہ جمع کرتے ہوئے راہِ آخرت کے لیے سامانِ آخرت جمع کیجئے۔

مجلس”آئی ٹی“

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھرمیں اِسْلام کی دعوت عام پہنچانے کےلئے کم  وبیش107شُعْبہ جات میں مصروفِ عمل ہے،انہی میں سے ایک شُعْبہ’’مجلسِ آئی ٹی“بھی ہے جس کاکام انفارمیشن ٹیکنالوجی کےذریعے دُنیابھرکےلوگوں کواِسلام کےمہکے مہکے مَدَنی پھول پیش کرناہے،’’مجلسِ آئی ٹی“ کے نمایاں کاموں میں سے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے فتاویٰ رضویہ شریف اور ترجَمۂ قرآن کنزالایمان کوسافٹ وئیر کی شکل میں پیش کرنابھی ہے، مجلسِ توقیت کےتعاون سےایک ایساسافٹ وئیربھی اس مجلس نے پیش کیا ہے جو کمپیوٹراور موبائل وغیرہ پرنمازوں کےدُرست اوقات کی نشاندہی میں بے حدمفیدہے۔

المدینہ لائبریری سوفٹ ویئر کے ذریعےکثیرکتابوں کا آسانی سے مُطالَعَہ کیا جاسکتا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!مجلسِ آئی ٹی کےتیارکردہ یہ تمام سافٹ وئیرزمکتبۃُ المدینہ سےحاصِل کئے جاسکتے ہیں۔