Tazkira-e-Siddeeq-e-Akbar

Book Name:Tazkira-e-Siddeeq-e-Akbar

بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو  مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ مدنی قاعدہ اور قرآنِ کریم  فِیْ سَبِیْلِ اللہپڑھایاجاتا ہے۔ مَدْرَسۃُ المدینہ بالغان برائے مسجدکا جدول کم و بیش 45 منٹ ہے جبکہ مَدْرَسۃُ المدینہ بالغان برائے مارکیٹ کا جدول کم و بیش 35 منٹ ہے۔ مَدْرَسۃُ المدینہ بالغان میں مدنی درس دینا، کتاب”نماز کے احکام“ سے نماز، غسل، وضو،نمازِ جنازہ وغیرہ سکھانا، سنتیں اور آداب سکھانا اور آخر میں مدنی انعامات کے رِسالے سے”فکرِ مدینہ“ کرناکروانابھی شامل ہے۔آئیے!نیت کرتے ہیں کہ تعلیمِ قرآن حاصل کرنے کے لیےمدرسۃ المدینہ بالغان میں خود بھی شرکت کریں گے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیں گے۔ اِنْ شَآءَاللہ!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سےمَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں                                نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے

ہاتھ ملانے کی سنتیں اور آداب 

       آئیے!شیخ طریقت،امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطارقادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”101 مدنی پھول“ سے ہاتھ ملانے کی سنتیں اورآداب سنتے ہیں :چنانچہ


 

 



[1]    مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵