Book Name:Tazkira-e-Siddeeq-e-Akbar

پیروی کرنا،آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سُنّت کواپنانا،آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے راستے پر چلنا، آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سیرت سےرہنمائی لینااورآپ کی شریعت کی حُدود پرقائم رہنا۔(المواہب اللدنیہ ، ۲/۴۹۱)

(۲)شریعت پرراضی رہنا:حُضُورِ اکرم،نورِمجسم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسےمَحَبَّت کی علامات میں سےیہ ہے کہ اس عشق ومَحَبَّت کادعویٰ کرنےوالاآپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی شریعت پرراضی رہے۔(المواہب اللدنیہ ، ۲/۴۹۳،ملخصاً)

(۳)دین کی مدد کرنا:حضور ِاکرم،شاہِ آدم و بنی آدمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسےمَحَبَّت کی علامات میں سے یہ بھی ہے کہ”اپنے قول و فعل سےآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےدِین کی مددکرے،آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی شریعت کا دِفاع (Defence)کرےاور سخاوت میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سیرتِ طیبہ کواپنائے،بُردباری ،صبر،تَواضُع وغیرہ میں آپ کی مبارک سِیرت کی پیروی کی جائے۔(المواہب اللدنیہ ،۲/۴۹۴)

(۴)مصائب پرصبرکرنا:نبیِ اکرم،نورِ مجسمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسےمَحَبَّت کی علامات میں سے یہ بھی ہے کہ ”مَصائب پر صبر کرے، کیونکہ اس مَحَبَّت سے مُحبّ کو ایسی لذّت حاصل ہوتی ہے کہ وہ مَصائب کو بھُول جاتاہے ۔(المواہب اللدنیہ ،۲/۴۹۵)

سیدی اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے کیا خُوب کہا:

کیوں کہوں بیکس ہوں میں کیوں کہوں بے بس ہوں میں

تم ہو میں تم پہ فِدا تم پر کروروں دُرُود

(حدائقِ بخشش ،ص۲۷۰)

(۵)محبوب کا ذکر بکثرت کرے:محبوبِ ربِّ اکرم،سرورِ دوعالمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسےمَحَبَّت کی علامات میں سے یہ بات بھی ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا ذِکر بکثرت کرے ،کیونکہ جو جس سے